Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل پی ایم یو میں کروڑوں روپے گھپلے کا انکشاف

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

ذرائع کے مطابق حیسکو حیدرآباد میں اکاؤنٹس اینڈ کرپشن اسکینڈلز میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف اب تک ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو ریجن میں چار آپریشن ڈویژن: حیسکو قاسم آباد، حیسکو نوابشاھ، سانگھڑ اور عمر کوٹ میں 04 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں! کچھ ملزمان گرفتار ہیں اور کچھ عبوری ضمانت پر رہا ہیں. جس میں اب تک ایک ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے.

جبکہ دیگر آپریشن ڈویژن اور دیگر حیسکو ڈپارٹمینٹس میں بھی انویسٹیگیشن اور انکوائری کا مرحلہ جاری ہے۔ اب مزید انکشافات سامنے آ رہے ہیں کہ حیسکو آپریشن کے علاؤہ بھی حیسکو کے دیگر ڈپارٹمینٹس میں بھی اسی طرح کی کروڑوں روپے کی کرپشن، فراڈ اور دھوکا دہی ہوئی ہے۔ جس سے متعلق آہستہ آہستہ انفارمیشن سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔

ابھی ابھی ذرائع سے حیسکو پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) سے کیش ڈیمانڈ رجسٹر کی کاپیاں موصول ہوئی ہیں جن کے سامنے آنے کے بعد اس وقت حیسکو ہیڈکوارٹر میں افرا تفری پھیل گئی ہے۔ 

کیوں کہ ایف آئی اے حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل میں اپنی انکوائری اور انویسٹیگیشن کے دائرہ کار کو مزید بڑھا رہی ہے اور دیگر حیسکو دفتروں سے انفارمیشن کٹھی کی جا رہی ہے۔ ادارے کو کالی بھیڑوں نے جس طرح دیمک کی طرح چاٹ چاٹ کر تباہی کے کنارے لاکر کھڑا کیا ہے ان کا احتساب لازمی ہے اور احتساب بھی مثالی ہونا چاہیے تاکہ آئیندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی دوبارہ جرئت نہ ہو۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents