Header Ads Widget

لاہور: بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران و اہلکار اور لیبر یونین عہدیداران کے مالی معاملات سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک لاہور:

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خصوصی طور وزارتِ توانائی اور وزارتِ داخلہ کی سفارشات پر، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران و اسٹاف اور لیبر یونین عہدیداران کے اثاثوں کی چھان بین سمیت، ان کے طرز زندگی اور مالی معاملات سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے تمام افسران و اہلکار اور لیبر یونین عہدیدار ترتیب شدہ مذکورہ (پروفارمہ) پر اپنے تمام تر تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے۔ جس کی باقاعدہ شروعات پنجاب کی کمپنیوں خصوصی طور لیسکو لاہور سے کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2024 میں حیسکو اکاؤنٹس کرپشن اینڈ فراڈ کیس میں سرکار کی مدعیت میں ایف آئی اے کی جانب سے متعدد حیسکو افسران و اہلکاروں کو 04 ایف آئی آرز میں ادارے کو کروڑوں اور اربوں روپے کا مالی نقصان پہنچانے کے الزام میں نامزد کیا گیا تھا۔ جن میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی صدر اور واپڈا ہائیڈرو یونین صوبہ (سندھ) کے مرکزی و صوبائی صدر اور عہدیدار عبداللطیف نظامانی کا بیٹا گل نظامانی بھی شامل ہے۔ جو ایک طرف ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کی حیثیت سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا چونا لگاتا رہا، تو دوسری طرف واپڈا ہائیڈرو یونین ڈویژنل چیئرمین قاسم آباد حیدرآباد کی حیثیت سے یونین کے نام پر ادارے کے ہزاروں ملازمین سے لاکھوں روپے چندہ اور بھتہ بھی وصول کرتا رہا۔ سینکڑوں حیسکو اہلکاروں اور افسران نے اس بات کا ایف آئی اے کے سامنے کھل کر انکشاف بھی کیا۔ یاد رہے کہ یہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد (سندھ) میں اب تک زیر سماعت ہے، جس میں کروڑوں روپے خورد بورد پر ایف آئی اے تاحال انکوائری کر رہی ہے۔ 

اس بات کو لیکر وزارتِ توانائی اور وزارتِ داخلہ کی جانب سے خصوصی طور حیسکو اور سیپکو میں بھی افسران و اہلکاران اور لیبر یونین عہدیداران کے مالی معاملات، رہن سہن سے متعلق تحقیقات کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خصوصی طور ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

دوسری طرف لیسکو ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ ادارے کی نجکاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا، کہ اثاثوں کی تفصیلات ہر سال لیسکو حکام کی جانب سے ریٹرن میں ظاہر کی جاتی ہیں اور اس میں چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents