Header Ads Widget

حیدرآباد: ایک مہینے تک حیسکو مینجر سول معطل اور پھر اچانک بحال، معاملہ بن گیا بڑا سوال؟

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو اپنے ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق: مینجر حیسکو (سول) حافظ بدر الدین شیخ کو مورخہ 03 مئی 2024 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد کی منظوری سے معطل کر دیا گیا!

اور حیسکو جی ایم (آپریشن) جناب رانا محمد ایوب کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا۔

اب مورخہ 03 جون 2024 کو حیسکو مینجر (سول) حافظ بدر الدین شیخ کو موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو روشن اوٹھو کی منظوری سے حافظ بدر الدین شیخ کے مورخہ 03 مئی 2024 کے معطلی آرڈر کو کینسل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ حیسکو مینجر (سول) حافظ بدر الدین شیخ کا معطلی آرڈر مورخہ 03 مئی 2024 کو حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کے دستخط سے جاری کر دیا گیا تھا۔ جبکہ معطلی Cancellation  آرڈر موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو روشن اوٹھو کی منظوری اور حیسکو مینجر (ایچ آر) ناصر علی خان کے دستخط سے جاری کر دیا گیا ہے۔

جس نے حیسکو ہیڈکوارٹر میں بھونچال مچا دیا ہے. کہ آخر معاملہ کیا ہے؟ 01 مہینہ پہلے معطلی والے آرڈر کی تردید خود حیسکو (ایڈمن) افسر کیوں کر رہے ہیں؟ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مینجر حیسکو سول حافظ بدر الدین شیخ کی معطلی کی وجہ بھی حیسکو سول میں کوئی بہت بڑا کرپشن اسکینڈل ہو سکتا ہے۔ لیکن ایف آئی اے اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی بدنامی سے بچنے کیلئے حیسکو انتظامیہ اس معاملے کو لئے مٹی کر کے دفنانا چاہتی ہے۔ لیکن معاملہ بہت بڑا ہو سکتا ہے جس سے انفارمیشن حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

مینجر حیسکو سول


 ذرائع کا مزید یہ بھی دعویٰ ہے کہ حیسکو مینجر (ایچ آر) ناصر علی خان اور حیسکو مینجر (سول) حافظ بدر الدین شیخ ایک دوسرے کو پروٹیکٹ کرتے ہیں؟ آخر اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents