Header Ads Widget

اسلام آباد: سالانہ وفاقی بجٹ 2024 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کتنا اضافہ ہوگا؟

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | اسلام آباد:

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آ رہی ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں افسران کو ملنے والی رقم میں اضافے کی تجویز بھی اس وقت زیر غور ہے۔ 

ذرائع کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ گریڈ 01 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ جس کے نتیجے میں خزانے پر 80 ارب روپے کا اثر پڑیگا ۔

گریڈ 01 سے 18 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی تجویز دی جا رہی ہے لیکن کتنا اضافہ منظور ہوگا؟ یہ اس کی وضاحت ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 1800 روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔

بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی

17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5000 روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے۔ گریڈ 19 سے اوپر کے سرکاری افسران کو ٹرانسپورٹ مانیٹائزیشن پالیسی کے تحت رقم ملتی ہے۔ اس رقم میں بھی 40 ہزار سے 60 ہزار روپے تک اضافے کی تجویزدی جا رہی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین پر تنخواہوں کی برسات، افسران کوکتنی اضافی تنخواہیں ملیں گی؟

گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے مانیٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے تک کیئے جانے کا کوی امکان ہے۔ جبکہ گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے مانیٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے ک کیا جا رہا ہے۔

جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی مانیٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents