Header Ads Widget

بدانتظامی اورکرپشن نے پاور سیکٹر تباہ ہو کر دیا، اب اہم فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر برائے بجلی و توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا، کہ نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن نے ملک کے پاور سیکٹر کو تباہ کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

یہ انکشافات وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا، کہ سیاست کی طرح پاور سیکٹر بھی طویل عرصے سے شدید متاثر رہا ہے۔ کہا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری کے مسئلے کو حل کیے بغیر بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہر گز ممکن نہیں۔

پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔ ناقص کارکردگی کی حامل کمپنیز کی بی او ڈیز توڑ کر سیاسی و سفارشی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا خاتمہ کرکے ٹیکنیکلی ساؤنڈ ٹیکنوکریٹس کو کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز مقرر کرنے جا رہے ہیں۔ جبکہ ڈسکوز میں پرائیوٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو لا رہے ہیں۔ مانیٹرنگ اور سرویلیس کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے جا رہے ہیں۔ جس سے پاور سیکٹر میں خاطر خواہ تبدییلی دیکھنے کو ملے گی۔ یہ تبدیلی آپ کو عنقریب حیسکو، کیسکو اور دیگر کمپنیوں میں باقاعدہ نظر آئیگی۔

ملک کے کچھ حصوں میں لوگ بجلی چوری پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈسکوز کے ملازمین بجلی چوری میں ملوث تھے تاہم اس کے لیے تمام عوامی نمائندوں کے درمیان مناسب تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پاور سیکٹر میں 700 ارب روپے کے نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے ہمیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہم سب سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر، بجلی چوری پر فوری قابو پانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو اس سلسلے میں اپنا تعاون بڑھانا ہو گا۔ یہ تمام جماعتوں کے لیے جیت کی صورتحال ہے اگر اس قسم کا سیاسی تعاون جاری رہا، تو حالات قابو میں ہوں گے۔ بجلی چوری پر قابو پائے بغیر 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ناممکن ہے، جس سے معاشی ترقی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents