Header Ads Widget

اسلام آباد: سالانہ وفاقی بجٹ جون 2024 قومی اسیمبلی میں منظوری کے بعد پیش! ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد

وزیر خزانہ نے سالانہ بجٹ 2024-25 پیش کر دیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ! 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مورخہ 12 جون 2024 کو بروز بدھ کو بجٹ 2024-25 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کیا۔

سالانہ بجٹ 2024-25 میں کم از کم اجرت بھی بڑھا کر 37 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی۔

بجٹ کی منظوری اسمبلی میں پیش ہونے سے چند منٹ قبل ممکن ہو پائی ۔

اس اقدام کو حکومت کی طرف سے اپنے ملازمین اور پنشنرز کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ملک میں زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت کے تناظرمیں مزید انتظامات اور اقدامات کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents