Header Ads Widget

اسلام آباد: وزارتِ توانائی میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم شہبار شریف کی صدارت میں اہم اجلاس

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد:

اسلام آباد: 18 اگست 2024 بروز اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ توانائی میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں بدعنوان عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بجلی چوری روکنے، لائن لاسز کو کم کرنے اور کاؤنٹی میں بجلی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔

وزارت بجلی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ حال ہی میں پانچ اور مزید چار تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرپرسنز اور ممبران کی تقرری شفاف عمل کے ذریعے کی گئی ہے، امید ہے کہ ان تقرریوں کے نتیجے میں ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر بجلی اور سیکرٹری کو ہدایت کی، کہ وہ بجلی چوری روکنے، ڈسکوز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور دیگر متعلقہ معاملات پر صوبوں کے ساتھ  روابط مضبوط رکھیں۔

انہوں نے کہا اس وقت ملک بھر میں بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے حکومتی انداز کو اپنانا چاہیے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ پولیس اہلکاروں اور تحصیلداروں کی خاطر خواہ تعداد کو ڈسکوز کی ضروریات کے مطابق برقرار رکھیں۔

اس وقت وفاقی کابینہ کی منظوری سے 09 پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز تحلیل کر دی گئی ہیں۔ اور اب حیسکو اور سیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تحلیل کا جلد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پاور سیکٹر کو پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کیلئے اور قابل پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتی کیلئے 65 سالہ عمر کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد اب 72 سالہ رٹائرڈ بیوروکریٹس اور ٹیکنوکریٹس بھی پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعینات کیئے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents