Header Ads Widget

اسلام آباد: دیگر وفاقی ملازمین کی طرز پر حیسکو پینشنرز کیلئے بھی ماہانہ پینشن ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف، عمل درآمد شروع

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد 

بلاگر نیوز کو ایک لیٹر موصول ہوا ہے. جس کے مطابق رٹائرڈ وفاقی ملازمین کو ماہانہ پینشن وصول کرنے میں ان گنت مشکلات کا سامنہ تھا جس کی وجہ سے ان کی ماہانہ پینشن ان کو وقت پر نہیں مل رہی تھی۔ 

جس کی بناں پر فنانس ڈویژن ریگولیشن ونگ کی جانب سے 06 جنوری 2021 کو وفاق سے (رٹائرڈ) ملازمین کی ماہانہ پینشن بغیر کسی دیر کے ان کو وقت پر باعزت اور با آسان طریقے سے دینے کیلئے ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم DCS متعارف کروایا گیا۔ اب ان ملازمین کو ماہانہ پینشن وصول کرنے کیلئے ہر مہینے متعلقہ اداروں کے دفتروں کے چکر نہیں کاٹنے پڑتے۔ 

ایک بار ان کے آپشن فارم بھرنے کے بعد، اب ان کی ماہانہ پینشن کی رقم ان کے ادارے سے بذریعہ ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم DCS کے ذریعے ان کے بینک اکاؤنٹ میں آسانی سے منتقل ہو جاتی ہے۔ جس کیلئے انہیں مہینے میں ایک ہی بار بینک جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ 

پہلے بچارے پینشنرز 25 یا 26 تاریخ تک اپنے ماہانہ پینشن فارم جاکر اپنے متعلقہ ادارے کے دفتر میں جمع کرواتے، جس میں ان کو نادرا ویری فکیشن، اور دیگر غیر ضروری کوڈل فارملٹیز پوری کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا اور پینشن اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے ہوتے 04 سے 05 تاریخ ہو جاتی۔ 

لیکن اب فنانس ڈویژن کی جانب سے متعارف کروائے گئے ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم DCS کے تحت پینشن کی رقم لینا انتہائی آسان بن گیا ہے اور کافی ساری مشکلات سے چھٹکارا بھی۔ 

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو): نے بھی گذشتہ ماہ جولائی 2024 کی ماہانہ پینشن رلیز کیلئے اپنی کمپنی کے رٹائرڈ ملازمین کیلئے اس اسکیم کا سہارا لیا ہے۔ جو اب کافی حد تک موثر اور فائدے مند ثابت ہو رہی ہے اور 65 فیصد رٹائرڈ ملازمین بذریعہ DCS اپنی ماہانہ پینشن وقت پر بلا تاخیر وصول کر رہے ہیں۔ جس سے اب وہ مطمئن اور پُرسکون دکھائی دیتے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents