Header Ads Widget

لاڑکانہ: سیپکو حکام نے عادل نامی صارف کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک : لاڑکانہ 

آئیں جانتے ہیں کہ یہ عادل کون ہے؟ اس کی کیا کہانی ہے؟ اور اب اس کا بل کتنا آرہا ہے؟

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) سے میرا نام عادل حسین ہے اور میں بھرگڑی کالونی لاڑکانہ کا رہائشی ہوں۔ میں جس علاقے میں رہتا ہوں، وہ چانڈکا سب ڈویژن کہلاتی ہے، جو آپریشن ڈویژن سیپکو لاڑکانہ کی حدود  میں آتی ہے۔ 

مجھے سیپکو کی جانب سے ایک غیر منصفانہ اور غیر قانونی ڈٹیکشن کا اضافی بل اس اکاؤنٹ نمبر:19382260034804) پر موصول ہوا۔ جس میں بل کی رقم غیر معمولی تھی اور میں شدید پریشان ہوا۔ 

یہ بل موصول ہونے کے بعد میں متعلقہ دفتر گیا اور متعلقہ اہلکار کو بتایا، کہ الیکٹریسٹی ایکٹ کے مطابق کچھ شرائط پر عمل کرنے کے بعد ہی ڈٹیکشن بل جاری کیا جا سکتا ہے، آپ نے یہ سب کس بناں پر کیا ہے؟ 

لیکن وہ ایک کے بعد ایک گھٹیا دلیل کے ساتھ مجھے ٹالتا رہا اور اپنی کمزور دلیل کو مضبوط دلیل پیش کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ اس کی بنیادی دلیل یہ تھی، کہ میرے گھر میں یونٹوں کی کم کھپت کا مطلب ہے، کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ میں نے اسے بار بار بتایا، کہ میں نے اپنے گھر میں تین سال پہلے 3.6 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کیا تھا، اور یہ کہ ہم ایک چھوٹا خاندان ہیں، جس سے گرڈ سسٹم سے آنے والی بجلی کم استعمال ہوتی ہے۔ مگر وہ سیپکو اہلکار میری کسی بات سے مطمئن نہ ہوا۔

اس کے علاوہ میں نے سیپکو حکام سے اپنے علاقے میں بجلی چوری کا معاملہ بھی اٹھایا، جس کی وجہ سے علاقے میں شارٹ سرکٹ بھی ہوا تھا۔ ایسے ہی ایک واقعے کے بعد میں نے اپنی رہائش گاہ پر بجلی کے میٹر کی تبدیلی کے لیے خود درخواست دائر کی تھی۔ درخواست 24 اکتوبر 2023 کو دائر کی گئی تھی۔

درخواست پر کوئی کارروائی نہ ہونے کے بعد میں نے متعلقہ حکام کی عدم جوابدہی کے خلاف وفاقی محتسب کے دفتر میں شکایت درج کرائی تھی۔ تقریباً پانچ ماہ کے بعد، میں نے خود محتسب کے دفتر سے سرکاری خط لیا، جس میں میٹر تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ چالان 12 مارچ 2024 کو جاری کیا گیا اور اگلے ہی دن میں نے چالان ادا کردیا۔ ادا شدہ چالان کی کاپی سیپکو آفس میں بھی جمع کرائی گئی۔ میری مایوسی کی حد نہ رہی کہ مسلسل تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی معاملہ ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکا اور اب مجھے ایک اور بلاجواز اور واضح طور پر ایک غیر قانونی ڈٹیکشن بل کے ساتھ تھپڑ مارا گیا، جو میرے حوصلے خطا کرنے کیلئے کافی تھا۔ لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔

یقین جانیں کہ جب بھی آپ ان کے خلاف شکایت کرینگے، تو وہ آپ کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کرینگے، طرح طرح کے سوالات کرینگے اور آپ سے وضاحتیں طلب کرینگے، اور وہ اپنی غلطی شاید ہی تسلیم کریں؟ یہ تھی میری کہانی۔

بڑی جدوجہد کے بعد اب میرا بل کتنا آتا ہے؟ بل اکاؤنٹ نمبر:19382260034804) آپ یہاں چیک کرسکتے ہیں۔ ہمت نہ ہاریں اپنے ساتھ ہونے والی ناجائزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں، ورنہ ایک دن آپ کی یہ آواز بھی ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگی۔

نوٹ: بھرگڑی کالونی سیپکو لاڑکانہ سے عادل لنڈ کی یہ کہانی بہت ساری اخباروں میں شایع ہوئی۔ کیا آپ کے شہر کی بھی کوئی ایسی کہانی ہے؟ تو مکمل تفصیلات کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents