بلاگر نیوز: مانیٹرنگ ویب ڈیسک لاہور
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) عبداللّٰہ شبیر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، وڈیوز وائرل۔
اے آر وائی نیوز کے مشہور پروگرام سرعام کی ٹیم نے شکایت کنندہ صارف کی شکایات پر کرپشن میں ملوث لیسکو افسران کی موجودگی میں لیسکو دفتر میں اسٹنگ آپریشن کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللّٰہ شبیر نے ایک لیگل کام کی مد میں بھی دو لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔
اے آر وائے نیوز سرِعام ٹیم کی نشاندہی پر پولیس نے ڈپٹی ڈائریٹر HSE ہیلتھ اینڈ سیفٹی انوائرونمنٹ ملزم عبداللہ شبیر کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے بتایا، کہ لیسکو سینئر افسر/انجنیئر کے کرپشن کے ثبوت ملنے پر، ویڈیو ریکارڈ کیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ۔
انہوں نے بتایا کہ لیسکو میں جب تک رشوت نہیں دی جاتی کوئی فائل آگے نہیں بڑھتی اور کوئی دستخط نہیں کیا جاتا ہے، لوگ ادھر لیسکو میں اپنے جائز کام کیلئے بھی رسوا ہورہے ہیں۔
اے آر وائے نیوز سرعام ٹیم کے پروگرام ہوسٹ اقرار الحسن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے رشوت کی رقم نگلنے کی کوشش کی، تاکہ کوئی ثبوت پولیس کے ہاتھ نہ لگ پائے، لیکن ٹیم سرعام کے پاس ویڈیوز بطور ثبوت موجود تھیں۔ جس کی بناں پر پولیس کی موجودگی میں راشی افسر کے خلاف کاروائی کی گئی۔
اقرار الحسن نے مزید کہا، امید ہے، کہ لیسکو انتظامیہ رشوت خور افسران سے جان چھڑوائے گی اور یہ ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللّٰہ شبیر مزید اپنے عہدے اور نوکری پر برقرار نہیں رہیں گے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔