بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گذشتہ 03 سال سے ترقیاتی کاموں کا مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے کا
ایک بڑا انکشاف ہوا ہے، مینجر حیسکو (سول) بدر الدین شیخ کی جانب سے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو کو بھیجے گئے ایک نوٹیس میں ایسا انکشاف کیا گیا ہے۔
اس نوٹیس کے مطابق مینجر حیسکو سول بدر الدین شیخ کی جانب سے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو کو مخاطب ہو کر 2021 سے 2024 تک نہ مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم اور سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو کو بھیجے گئے نوٹیس میں، اس بات کی وضاحت طلب کی گئی ہے، کہ آخر 2021 سے لیکر 2024 تک کے بجٹ کے ترقیاتی کام اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ یا شروع ہی نہیں ہوئے؟
جبکہ واپڈا / حیسکو قوانین کے مطابق حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر (سول) اور سول کانٹریکٹر کے مابین کانٹریکٹ اوارڈ ہونے سے پہلے ایک ورک کانٹریکٹ ایگریمنٹ Sign ہوتا ہے۔ جس کے مطابق گورنمینٹ / سول کانٹریکٹر کو مذکورہ مقرر وقت میں اپنی اسکیم کا ورک مکمل کر کے پیمنٹ وصول کرنا ہوتی ہے۔ مگر یہ بھی انکشاف ہوا ہے، کہ حیسکو (سول ورکس) ڈویژن میں کمیشن اور کرپشن کی بناں پر صوصی رعائت کے عیوض ورک پیمنٹ کام مکمل ہونے سے پہلے ہی ادا کر دی گئی ہے۔ جبکہ کام تاحال مکمل یا شروع ہی نہیں ہوا۔
مینجر حیسکو (سول) کے مطابق ایسے سول کانٹریکٹرز کے خلاف ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو کی جانب سے اب تک کوئی قانونی کاروائی کیوں نہیں کی گئی؟ جبکہ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو کانٹریکٹ ایگریمنٹ سائن کے مطابق ایسے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مجاز اختیار رکھتا ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے، کہ ایگزیکٹو انجنئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مسلسل غفلت کا مظاہرہ کرکے ادارے کو کروڑوں روپے کا Financial Loss دے رہا ہے۔
مینجر حیسکو (سول) بدر الدین شیخ کے مطابق ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو کو، اسی سسلے میں 11 سے زائد Reminder جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مگر وہ تاحال مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
مگر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے، کہ آخر اتنی بڑی کوتاہی پر چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد روشن اوٹھو کی جانب سے اب تک کیا کاروائی کی گئی ہے؟ حیسکو انٹرنل آڈٹ / گورنمینٹ آڈٹ کو 2021 سے نا مکمل ہونے والے ترقیاتی کام نظر کیوں نہیں آئے؟ اور قومی اداروں کی کرپشن کو مانیٹر کرنے والی سرکاری انٹیلیجنس ایجنسی ایف آئی اے نے اب تک کیا کردار ادا کیا ہے؟
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔