Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو اکاؤنٹس آفیسرز قاسم آباد ڈویژن کی جانب سے، 148 لوگوں کے نام اوپن چیک کی، ایف آئی اے تحقیقات جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق، ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد انویسٹیگیشن آفیسر کی جانب سے 

ایگزیکٹو انجنیئر، آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کو جاری کئے گئے Notice for Attendance میں واضح کر دیا گیا ہے، کہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسرز، آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد، ہر ایک

01۔ قربان علی جاموٹ

02۔ محمد اسماعیل جکھرانی

03۔ گل محمد نظامانی 

نے چیف فنانشل آفیسر CFO حیسکو کی معاونت سے، سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی بناں پر ایف آئے اے کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر: 07/2024 مورخہ 12 مارچ 2024 کو درج کی گئی تھی۔

جس میں الزام عائد کیا گیا ہے، کہ مذکورہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسرز کی جانب سے 148 نجی دکانداروں اور حیسکو افسران و اہلکاروں کے نام اوپن چیک جاری کیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اکاؤنٹس جنرل کی پالیسی کے مطابق بغیر کسی بہت بڑی مجبوری یا اعلیٰ افسران کی اجازت کے کوئی اکاؤنٹس آفیسر اوپن چیک جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

01۔ کامران اسٹیشنری حیدرآباد۔

02۔ دانش پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری

03۔ تابش الیکٹرک حیدرآباد۔

04۔ نیو کومل آرٹ حیدرآباد

05۔ سحرش آٹوز حیدرآباد

06۔ کمپیوٹر ان حیدرآباد

07۔ سندھ فوٹو اسٹیٹ حیدرآباد۔

08۔ نجم النساء وائف آف عبداللطیف نظامانی اور والدہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد گل محمد نظامانی سمیت 148 لوگوں کے نام اوپن چیک جاری کیئے گئے ہیں۔ جن کی تحقیقات کیلئے ان لوگوں کو ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد میں انویسٹیگیشن آفیسر کے دفتر میں 03 دن کے اندر حاضر ہوکر وضاحت دینے کا نوٹیس جاری کر دیا گیا ہے۔ جو لیٹر اس وقت منظرعام پر بھی آگیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents