Header Ads Widget

حیدرآباد: چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد نے بدتمیزی کے الزام میں، ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ:09 ستمبر 2024 بروز پیر کو چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد 

ذوالفقار علی میمن نے آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص، عمرکوٹ ڈویژن اور آپریشن سب ڈویژن حیسکو نئوں کوٹ ملازمین کی Personal Hearing کال کر دی گئی تھی۔ جس میں سے ایک اسسٹنٹ لائن مین جنید خان زئی کو پرسنل ہیرنگ کے بعد فوری طور نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ 

جنید زئی پر سابقہ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو نئوں کوٹ امین حمزہ سے جھڑپنے اور بدتمیزی کا الزام تھا۔ جس کی بناں پر مذکورہ ایس ڈی او امین حمزہ نے جنید زئی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔ اس وقت بھی ہماری سوشل میڈیا ٹیم نے اس واقعے کو رپورٹ کیا تھا۔ جس میں اسسٹنٹ لائن مین جنید زئی نے اپنا یہ مؤقف اپنا تھا کہ مورخہ: 23 اکتوبر 2024 کو ایس ڈی او امین حمزہ نے اسے کمرے میں بلا کر ماں بہن کی گالیاں بکیں، جس کی ریکارڈنگ بھی اس کے پاس ہے۔ اس طرح کی شکایت اس نے اپنے یونین لیڈر عبداللطیف نظامانی کو تحریری طور بھیجی تھی۔ 

تاہم اس کے بعد جنید زئی مسلسل معطل رہا اور اس کو چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد کے دفتر میں حاضری کیلئے اٹیچمنٹ پر رکھا گیا۔ جس کے بعد 20 ستمبر 2024 کو ذوالفقار علی میمن چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد نے ملازم کی پرسنل ہیئرنگ کر کے اس کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد کی جانب سے کچھ اور ملازمین کو بھی مائینر/ مینجر پینلٹیز عائد کر دی گئی ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents