Header Ads Widget

کوئٹہ: کیسکو انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی سیاسی و سفارشی ٹرانسفر پوسٹنگ اور پروموشن، اپگریڈیشن پر پابندی عائد کردی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک کوئیٹہ

کیسکو انتظامیہ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر QESCO کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے متن میں 

واضح کر دیا گیا ہے، کہ یہ بات بڑی تشویش کے ساتھ دیکھی گئی ہے، کہ QESCO میں کام کرنے والے بہت سے افسران و ملازمین اکثر سیاسی سفارشی اثر رسوخ کی بناں پر اعلیٰ افسران کا استحصال کرتے ہیں، جو کیسکو انتظامیہ پر مختلف معمولات معاملات میں، خصوصی طور پر ٹرانسفر / پوسٹنگ، ڈیپوٹیشن پروموشن ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن الاٹمنٹ وغیرہ کے سلسلے میں سیاسی و سفارشی اثر و رسوخ اور دباؤ کا استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا ایسی سرگرمیوں سے تنظیمی تعلق پر منفی اثر پڑتا ہے، یعنی انتظامی فیصلے پر اثر انداز ہونا، پالیسی پر عمل درآمد اور اعتماد کی خلاف ورزی، آپریشنل رکاوٹ کے ساتھ ساتھ مجموعی تاثیر و پیشہ ورانہ مہارت کو کم کرنا اور ملازمت کی تفصیل کے مطابق ان کے مقرر کردہ فرائض /  ذمہ داریوں کی بجائے غیر متعلقہ امور پر توجہ مرکوز کرنا۔

مجاز اتھارٹی نے صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے، سختی سے ہدایات جاری کی ہیں، کہ آئندہ اس طرح کے طرز عمل کو ہر گز بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی ملازم کیسکو انتظامیہ پر سروس سے متعلق معاملات کے لیے سیاسی و سفارشی  اعلیٰ سطح کا دباؤ ڈالنے میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 

کیسکو (کنڈکٹ ڈسپلن اینڈ اپیل) ریگولیشن-2023 کے مطابق بدانتظامی کے قواعد، مزید برآں اسناد کو نمایاں کیا جائے گا اور سالانہ کارکردگی کی تشخیص کی رپورٹ میں نوٹ کیا جائے گا اور متعلقہ ملازم کی پروموشن / اپ گریڈیشن اور تعیناتی کے دوران مناسب طریقے سے غور کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents