بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر احمد پہنور سمیت حیسکو کے
دو ایس ڈی اوز پر بجلی چوری اور کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
یہ شکایت کوٹری سائٹ ایریا جامشورو کے ایک شہری مقتدر بلوچ کی جانب سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الزامات عائد کرنے والی شہری کی جانب سے حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر
آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر احمد پہنور، ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو ممتاز میمن اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہباز نصیر احمد شیخ پر بجلی چوری میں سہولتکاری اور کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور متعلقہ حیسکو کے بالا افسران کو اس طرح کے ثبوت بھی پیش کیئے گئے ہیں۔
جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل آفیس آف دی چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد جھانگیر عار کے دستخط سے سے مورخہ: 10 اکتوبر 2024 کو 02 لیٹر جاری کیئے گئے ہیں۔ ایک لیٹر الزامات عائد کرنے والے خورشید کالونی سائیٹ ایریا جامشورو کوٹری مقتدر بلوچ کے نام جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مراسلے میں لکھا گیا ہے، کہ ان کے شکایات کی بناں پرایک انکوائری کمیٹی ترتیب دیدی گئی ہے۔ جس کا آفس آرڈر مورخہ: 02 اکتوبر 2024 کو جاری کردیا گیا ہے۔
تاہم اسی سلسلے میں مقتدر بلوچ سمیت الزامات کی زد میں آنے والے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر احمد پہنور سمیت ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو ممتاز میمن اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہباز نصیر احمد شیخ کو انکوائری کمیٹی کے سامنے مورخہ: 11 اکتوبر 2024 بروز جمع المبارک بوقت: صبح 11 بجے حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور یہ دوسرا لیٹر بھی مورخہ: 10 اکتوبر 2024 کو جاری کر دیا گیا ہے۔
تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ متعلقہ شکایات کی بناں پر انکوائری افسران کرپشن کے الزامات کی زد میں آنے والے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر احمد پہنور اور دو ایس ڈی اوز کے خلاف کیا کاروائی کرتے ہیں؟ اور یہ انکوائری کس قدر شفاف ہوگی؟ سوال؟ باقی ہے!
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔