بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر امام دین کھوسو جو قاسم آباد حیدرآباد کے
انتہائی پوش علاقے لنڈن ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے۔ جس کا اگست 2024 کا بجلی بل 556549 مبلغ: پانچ لاکھ چھپن ہزار پانچ سو انچاس روپے تھا۔ وہ بجلی بل ستمبر 2024 میں 0 پیمنٹ کے ساتھ اچانک 328876 مبلغ: تین لاکھ اٹھائیس ہزار آٹھ سو چھتر روپے ہوگیا ہے۔ جس میں 161یونٹ کے ساتھ ماہ ستمبر 2024 کا 5390 روپے کا کرنٹ بل بھی شامل ہے۔ یعنی 233717 دو لاکھ تینتیس ہزار سات سو سترہ روپے ایک غریب پروفیسر ڈاکٹر امام دین کھوسو کو حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کی دوستی اور سفارش کے بدلے معاف کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امام الدین کھوسو سندھ یونیورسٹی جامشورو میں بزنیشن ایڈمنسٹریشن فیکلٹی میں ریسرچ پروفیسر ہے۔
صارف کا نام: ڈاکٹر امام الدین
ولدیت: احمد خان کھوسو
اکاؤنٹ نمبر:15371811105658
آپریشن سب ڈویژن حیسکو: قاسم آباد
رہائشی: لندن ٹاؤن قاسم آباد حیدرآباد
ذرائع کے مطاق ڈاکٹر امام دین کھوسو صاحب کے موجودہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کے ساتھ انتہائی گہرے تعلقات ہیں۔
جس کی بناں پر وہ اپنے گھر میں اپنی مرضی کا لوڈ چلا کر گرمیوں میں خوب ایئر کنڈیشن کے مزے لیکر نہ صرف حیسکو کی بجلی ضایع کرتا ہے۔ بلکہ حیسکو کو بجلی بل بھی ادا نہیں کرتا اور اگر کرتا بھی ہے، تو آٹے میں نمک کے برابر۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا، کہ موجودہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کئی سالوں سے قاسم آباد سب ڈویژن کے میٹر سپروائیزر، لائن سپریٹینڈنٹ، ایس ڈی اوز اور ایگزیکٹو انجنیئرز سے لیکر سپریٹینڈنگ انجنیئرز، مینجر ایس اینڈ آئی اور حتیٰ کہ مینجر حیسکو (ایم اینڈ ٹی) ٹیم کو بھی ڈاکٹر امام دین کھوسو کے بجلی بل اور کنیکشن سے سے متعلق پارت کرتا رہا ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر امام دین کھوسو حیسکو کو بجلی بل کی مد میں لاکھوں نہیں کروڑوں روپے کا چونا لگا رہا ہے اور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ قاسم آباد کے انتہائی پوش علاقے لنڈن ٹاؤن میں اپنا بجلی کنیکشن بغیر بجلی بل ادا کیئے، دھڑا دھڑ چلائے جا رہا ہے۔
لہٰذا حیسکو انتظامیہ جہاں دو دو اور تین ہزار بقایہ جات والے صارفین کے بل نہ دینے پر کنیکشن کاٹ دیتی ہیں، وہاں ڈاکٹر امام دین کھوسو جیسے ادارے کو کروڑوں روپے چونا لگانے والوں سے لاکھوں روپے بجلی بل کی ریکوری کے بجائے الٹا لاکھوں روپے معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ جو حیسکو انتظامیہ کی ناقص کارکردگی، یاری دوستی نبھانے کے چکرمیں ادارے کو معاشی طور نقصان دینے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر امام دین کھوسو کے سال میں دو مرتبہ میٹر چینج کر کے مذکورہ صرف شدہ یونٹ اڑائے جاتے ہیں اور بجلی بل کی مد میں بل میں بقایہ جات میں ظاہر ہونے والی رقم کو بذریعہ PC کمرشل پروسیجر کے تحت لاکھوں روپے بجلی کا بل معاف کر کے اس کو ہر سال مزید ادارے کو لوٹنے کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
یہ رپورٹ مکمل رازداری اور دیانتداری کے ساتھ وفاقی وزارتِ توانائی کی توجہ دلانے کیلئے بلاگر نیوز ٹیم نے شایع کی ہے۔ کہ حیسکو انتظامیہ سے اس طرح کی ڈپلومیسی پر جواب طلبی کی جائے کہ عام غریب صارفین اور ڈاکٹر امام دین کھوسو جیسے صارفین میں ایسا کیا ہے، جو ایک غریب صارف کو تین ہزار بقایہ جات پر کنیکشن ہی منقطع کیا جاتا ہے اور دوسری طرف لاکھوں روپے ادارے کو چونا لگانے والے ڈاکٹر کا سال میں دو سے تین مرتبہ بجلی بل معاف کر دیا جاتا ہے اور اس کا میٹر تبدیل کرکے صرف شدہ یونٹ بھی History سے غائب کر دیئے جاتے ہیں۔ اس طرح کا حیسکو میں یہ کوئی پہلا یا اکیلا کیس سامنے نہیں آیا۔ بلکہ یہ حیسکو میں روز مرہ کی پریکٹس ہے، جس پر حیسکو انتظامیہ بالخصوص حیسکو چیمپین حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر روشن اوٹھو کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے؟ اور حیسکو انتظامیہ یہ بھی پتا لگائے، کہ آخر حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن صاحب، ڈاکٹر امام دین کھوسو صاحب پر اتنے مہربان کیوں ہیں؟
اور اس طرح کے کنیکشن اور بجلی بل خود ادارے میں موجود انٹیلیجنس افسران کی کارکردگی پر بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں؟
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔