بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک فیصل آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایات کے مطابق بجلی کمپنیوں میں کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مختلف کاروائیوں میں دو فیسکو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، فیسکو کے گرفتار اہلکاروں کی شناخت تنویر احمد تبسم اور محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
تنویر احمد تبسم ایکٹنگ لائن سپرنٹینڈنٹ جبکہ محمد رضوان بطور میٹر ریڈر تعینات ہے۔ ملزمان کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے شہریوں سے گھریلو کنکشن لگانے کے لیے رشوت طلب کی، جس پر کاروائی کی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔