Header Ads Widget

کوہلو: بلوچستان لورالائی سرکٹ ہاؤس کی بجلی منقطع کرنے پر، کیسکو افسران و عملے اور ڈی سی کے مابین جھگڑا تصادم

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک : بلوچستان

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق بجلی چوری اور 

کیسکو بقایہ جات نادہندگان کی انفارمیشن موصول ہونے پر، ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن کیسکو لورالائی کی سربراہی میں سرکٹ ہاؤس لورالائی DCO کے دوران ڈی سی لورالائی مہران اور اس کے عملے کی کیسکو آپریشن اسٹاف سے لڑائی۔ 

بجلی چوری کرنے والے کنیکشن منقطع کرنے پر ڈی سی سرکٹ ہاؤس لورالائی عملے کا QESCO آپریشن اسٹاف سے جھگڑ پڑا، دوران تصادم QESCO آپریشن اسٹاف کو حراست میں لیکر آپریشن رکوانے اور مداخلت کرنے پر سپریٹینڈنگ انجنیئر کیسکو آپریشن سرکل لورالائی شہزادا سید مطہر مشہدی اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچا، تو ڈی سی لورالائی مہران نے  سپریٹینڈنگ انجنیئر کیسکو آپریشن سرکل لورالائی سید مطہر مشہدی کو ان کی آپریشن ٹیم کے ہمراہ حراست میں لیکر سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور منقطع کنیکشن کی بحالی کیلئے دباؤ ڈالتا رہا۔

ڈی سی لورالائی مہران کے گارڈز سرکٹ ہاؤس کا مین گیٹ بند کر کے 02 گھنٹے تک حبس بے جا بٹھا کر سپریٹینڈنگ انجنیئر کیسکو آپریشن سرکل لورالائی سید مطہر مشہدی اور ان کی آپریشن ٹیم پر بے رحمانہ تشدد کرتے رہے۔ 

جس پر سپریٹینڈنگ انجنیئر کیسکو آپریشن سرکل لورالائی سید مطہر زیدی نے پاور ڈویژن PPMC اور دیگر اعلیٰ افسران کے سامنے اپنا احتجاج رکارڈ کروایا اور پولیس اسٹیشن لورالائی پر،  ڈی سی سرکٹ ہاؤس لورالائی مہران اور اس کے عملے کے خلاف سرکاری مدعیت میں سرکاری کارِ مداخلت کی ایف آئی آر درج کروانے کا لیٹر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن لورالائی کو Receive کروایا۔

ڈی سی لورالائی کے اس غیر اخلاقی عمل پر پورے QESCO ریجن میں QESCO افسران و آپریشن اسٹاف لیبر یونین نے بھی اپنا احتجاج رکارڈ کروایا اور آپریشن اسٹاف کو تحفظ دینے اور سرکاری پروٹوکول میں بجلی چوری کروانے کی سہولت کاری کرنے اور آپریشن اسٹاف بمع سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل لورالائی سید مطہر مشہدی اور اسٹاف پر بے رحمانہ تشدد کرنے پر، ڈی سی او لورالائی مہران  اور اس کے عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اور ہائی لیول انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

کیسکو افسران سے اظہار یکجہتی کے طور احتجاجاً لورالائی سمیت دیگر ڈسٹرکٹس کی بھی کئی گھنٹے تک بجلی سپلائی منقطع کردی گئی۔ جس کی وجہ سے عام شہریوں کو بجلی اور واٹر سپلائی پانی کی سہولت میں شدید قلت کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق: دوران آپریشن سرکٹ ہاؤس کے 12 بنگلوز میں ڈائریکٹ ایئرکنڈیشن اور ہیٹرز بذریعہ بجلی چوری چلائے جا رہے تھے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents