بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | مٹیاری
ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری عمران احمد شیخ نے
ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنے اور ریکوری بیچز میں بجلی چوری روکنے میں ناکامی اور سائٹ پر موجود Discrepancies چھپانے کے جرم میں جزا و سزا کے تحت 02 حیسکو ملازمین کو سزائیں دی ہیں۔
جبکہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری عمران احمد شیخ پر ماضی میں مخالفین کی جانب سے طرح، طرح کے الزامات بھی عائد ہوئے
مگر ان سب الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ عمران احمد شیخ نے پہلی بار بطور ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری دو حیسکو ملازمین کو سزائیں دی ہیں۔ جبکہ عمران احمد شیخ کے کیلئے مشہور ہے، کہ وہ ایک ملازم دوست افسر ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے، کہ متعلقہ حیسکو ملازمین کو اس سے پہلے بھی LOEs اور شوکاز جاری ہو چکے ہیں، مگر اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی کی وجہ سے اس بار وہ سزا کے مرتکب ہوئے ہیں۔ یہ سزا و جزا کا عمل ڈیوٹی میں لاپرواہی اور کوتاہی کرنے والے، دیگر حیسکو ملازمین کیلئے ایک میسج ہے۔
سزا ملنے والے دونوں ملازمین کا تعلق آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہالا سے ہے۔ جن میں سے ایک عمران خان لائن مین-1 اور دوسرا خادم حسین اس وقت اسسٹنٹ لائن مین ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔