بلاگر نیوز: مانیٹرنگ ویب ڈیسک| لاہور
لیسکو کمپنی ترجمان: پبلک رلیشن آفیسر (لیسکو) نے ہفتے کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بتایا، کہ لیسکو کی
متعلقہ اتھارٹی نے لیسکو کیولری گراؤنڈ / تاج پورہ سب ڈویژن میں تعینات غلام محمد لائن مین گریڈ-1 اور کاشف زمان میٹر ریڈر کو محکمانہ انکوائری میں بجلی چوری و بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر، نوکری سے جبری برطرف کر دیا ہے۔ جبکہ لیسکو ریجن میں اس وقت سینکڑوں لائن اسٹاف اہلکاروں کے خلاف بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزامات کی بناں پر، محکمانہ کاروائی کی جا رہی ہے۔
لیسکو ترجمان نے مزید بتایا، کہ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات کے مطابق، کرپشن / بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
سی ای او لیسکو کا کہنا ہے، کہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں اور لیسکو ریجن سے کرپشن / بجلی چوری کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔