Header Ads Widget

نوابشاھ: بجلی چوروں نا دہندگان کیلئے بڑا پیغام، رینجرز کا حیسکو افسران و عملے کے ہمراہ، شہر بھر میں فلیگ مارچ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | نوابشاھ 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق کل مورخہ: 21 جنوری 2025 کو پاک رینجرز کے جوانوں نے 

حیسکو افسران و لائن اسٹاف عملے کو ساتھ لیکر نوابشاھ شہر کے مختلف علاقوں سوسائٹی سے لیکر موہنی بازار تک فلیگ مارچ کیا۔ 

اس فلیگ مارچ کا مقصد بجلی چوروں اور حیسکو واجبات ادا نہ کرنے والوں کیلئے ایک واضح پیغام تھا۔

فلیگ مارچ کی نگرانی رینجرز افسران کر رہے تھے، جب کہ فلیگ مارچ کو سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ فرمان علی ڈاہانی اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو سوسائٹی الظاف میرانی لیڈ کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف وزارتِ توانائی کی خصوصی ہدایات پر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز میں قائم کیے گئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ DSU  کو اس وقت مکمل طور فعال کر دیا گیا ہے۔ جس نے اپنے، اپنے ریجن میں باقاعدہ اپنی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ 

01۔ مگر ان کاروائیوں سے کیا یہ امید کی جا سکتی ہے؟ ڈائریکٹ کنیکشن پر ٹیوب ویل چلانے والے انڈسٹریل اور کمرشل کنیکشن چوری چلانے والے کسی بھی سیاسی و سماجی شخصیت، پیر، میر، وڈیرے یا سردار کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی ہو پائیگی؟ یا ہمیشہ کی طرح اس آپریشن کے عتاب کا ٹارگیٹ اور نشانہ بھی ایک پنکھا اور دو بلب جلانے والا کوئی غریب مزدور ہی ہوگا؟

تاہم اب دیکھنا یہ ہے، کہ ڈسکوز سپورٹ یونٹ بجلی چوری کی روک تھام اور پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی ریکوری اور بجلی چوری اور کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث حیسکو افسران و اسٹاف کے خلاف، کس حد تک مؤثر اور قانونی کاروائی کرتا ہے؟ اور کیا اب عوام اور بجلی صارفین کو وقت مقرر پر بجلی مل سکے گی؟ رانگ ریڈنگ، اوور ریڈنگ اور غیرقانونی ڈٹیکشن کی بھرمار سے چھٹکارا مل پائیگا؟ عوام جون اور جولائی کی شدید ترین گرمی میں فورس لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچ پائیں گے؟ سوال باقی ہے؟ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents