Header Ads Widget

حیدرآباد: اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ نے، حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل مارچ 2024 میں نامزد بینک ملازمین کے کنفرم بیل آرڈر جاری کردیے

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد

بلاگر نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مارچ 2024 میں حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل کا گھپلہ سامنے آیا۔ 

جس پر ایف آئی اے کافی عرصے سے تحقیقات کر رہی تھی۔ ایف آئی اے کی جانب سے آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد، عمرکوٹ، نوابشاھ اور سانگھڑ میں مارچ 2024 میں حیسکو آپریشن انجنیئرز اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسرز سمیت حیسکو انٹرنل آڈٹ اور فنانس ڈائریکٹوریٹ اور کچھ پرائیویٹ لوگوں سمیت عمرکوٹ، سانگھڑ اور نوابشاھ بینک عملے کے 14 ملازمین پر 03 ایف آئی آرز درج کردی گئیں۔ جن میں 03 خواتین بھی شامل تھیں۔

یہ کیس 12 مارچ 2024 سے مسلسل چلتا رہا، حتیٰ کہ کیس کو چلانے والی اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ میڈم شگفتہ کاکا کا اچانک انتقال ہوگیا۔ جس کے بعد جنوری 2025 میں ایڈیشنل سیشن جج اشوک کمار کو اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد کا اسپیشل جج مقرر کر دیا گیا۔

اشوک کمار اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد کی عدالت نے مورخہ: 09 جنوری 2025 کو ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل مارچ 2025 میں نامزد 14 بینک اسٹاف ملازمین کی کنفرم بیل پر رہائی کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ تاہم کیس میں نامزد بینک ملازمین ایف آئی اے انویسٹیگیشن افسران کے طلب کرنے پر، ایف آئی اے افسر کے سامنے پیش ہونگے اور ایف آئی اے انویسٹیگیشن افسر سے مکمل تعاون کرینگے اور خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا پورا حق حاصل ہوگا۔

بینک ملازمین کے Bail Order ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents