بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد
حال ہی میں حیسکو سروس سے رٹائرڈ ہونے والے ایس ڈی او (سول) علی احمد بھٹی نے
(حاضر سروس) مینجر حیسکو (سول) حافظ بدر الدین شیخ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے، فیڈرل سیکریٹری برائے وزارت توانائی ڈاکٹر محمد فخر عالم کو براہِ راست اپنی تحریری شکایت میں مخاطب ہوکر شکایت درج کی ہے، کہ
01۔ حیسکو مینجر سول حافظ بدر الدین شیخ نے فروری 2024 میں ایک دن اسے اپنے فلیٹ نمبر: B-04، جو پاور ونگ کالونی حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں واقع ہے وہاں طلب کیا اور مبلغ: 670000 چھ لاکھ ستر ہزار روپے کریڈٹ کی صورت میں وصول کیے اور حیسکو مینجر (سول) حافظ بدر الدین شیخ اب یہ رقم اسے واپس نہیں کر رہا۔
02۔ اکبر بھٹی کی موجودگی میں اس نے اقرار کیا تھا، کہ وہ مذکورہ رقم واپس کریگا، مگر اب تک اس نے وہ رقم واپس نہیں کی؟
03۔ مینجر حیسکو (سول) حافظ بدر الدین شیخ ایک سالہ کانٹریکٹ کی مدت پر، مظفر گڑھ پاور ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ مینجر بھرتی ہوئے، لیکن اس نے غیرقانونی طریقے سے اپنا تبادلہ حیسکو پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی میں کروا لیا جبکہ کوئی کانٹریکٹ سروس افسر/ ملازم واپڈا SoP کے مطابق کسی دوسری پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی میں نہیں جا سکتا، جب تک وہ اپنے parent ڈپارٹمینٹ میں 05 سالہ مدت ملازمت کامیابی سے مکمل نہ کر لے۔ ایس او پی کاپی اس تحریری شکایت کے ساتھ منسلک کردی گئی ہے۔
04۔ مظفر گڑھ پاور ہاؤس میں سروس کے دوران مینجر حیسکو (سول) حافظ بدر الدین شیخ نے واپڈا واٹر ونگ واپڈا ہاؤس لاہور جوائن کیا تھا اور واپڈا ہاؤس لاہور نے حافظ بدر الدین شیخ کو میرانی ڈیم پروجیکٹ پر پوسٹ کیا تھا۔ مگر حافظ بدر الدین شیخ نے میرانی ڈیم پر جوائن نہیں کیا اور واپڈا ہاؤس لاہور نے حافظ بدر الدین شیخ کے خلاف Absconder کا لیٹر جاری کیا تھا، جو اس تحریری شکایت کے ساتھ درج ہے۔
05۔ افسوس ہے کہ کس قانون کے تحت یہ افسر،02 دو سرکاری اداروں میں ایک ہی وقت جاب کر رہا تھا / ہے۔
06۔ کانٹریکٹ ایکسپائر ہونے سے ایک مہینہ قبل حافظ بدر الدین شیخ حیسکو میں غیرقانونی طریقے سے Absorbed ہو گئے۔ اگر حیسکو انتظامیہ اس معاملے سے متعلق انکوائری کنڈکٹ کرے، تو علی احمد بھٹی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر حقائق اور دستاویزات سامنے لا سکتا ہے۔
07۔ حیسکو میں دوران ملازمت/ پوسٹنگ حافظ بدر الدین شیخ نے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا، لہٰذا علی احمد بھٹی حیسکو میں حافظ بدر الدین کی جانب سے کی گئی بدعنوانی اور کرپشن کو ثابت کر سکتا ہے۔
08۔ گذشتہ سال سال حیسکو انتظامیہ نے حیسکو سول کی جانب سے ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے پر حافظ بدر الدین شیخ کا شوکاز بھی جاری کیا تھا۔ حافظ بدر الدین شیخ نے اپنے شوکاز کو اثر انداز ہونے سے روکنے کیلئے مذکورہ ٹھیکیداروں کو ایڈوانس پیمنٹ بھی کروادی، علی احمد بھٹی اس کے واضح ثبوت پیش کر سکتا ہے، کہ حیسکو میں متعدد جگہ کام مکمل نہیں ہوا، مگر مینجر حیسکو (سول) حافظ بدر الدین شیخ نے کمیشن اور کرپشن کی بناں پر ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کام مکمل کیئے بغیر ہی ایڈوانس Payment کردی۔ جس کیلئے سائٹ پر کام مکمل نہ ہونے کے واضح ثبوت علی احمد بھٹی پیش کر سکتا ہے۔
09۔ حیسکو ہیڈکوارٹر پاور ونگ کالونی میں فلیٹ نمبر: B-04 اور B-13 حافظ بدر الدین شیخ کے استعمال میں ہیں۔ جن میں سرکاری اخراجات پر M&R کی بناں پر الیکٹرک گیزر، اے سی ڈی سی فین اور باتھ سیٹ بھی لگوائے گئے۔
حیسکو (سول) افسران کی کارکردگی اور کارناموں سے حیسکو کی پوری تاریخ بھری ہوئی ہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ حیسکو سول کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار افسران پر حیسکو انتظامیہ اور حال ہی میں حیسکو میں قائم ہونے والا DSU ڈسکوز سپورٹ یونٹ کیا کاروائی کرتا ہے؟



0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔