Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو انجنیئرز و افسران کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کھینچا تانی اور الزام تراشی شروع

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر 

ڈاکٹر عمران احمد شیخ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد کی منظوری اور حیسکو ڈی جی ایڈمن اینڈ ایچ آر ڈائریکٹر شفیق احمد میمن کے دستخط شدہ ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر کے تحت مورخہ: 15 اپریل 2025 کو ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری کے عہدے سے ہٹا کر، ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد پوسٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس کی وجہ یہ 

مدعہ بیان کیا گیا، کہ ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد کنور ریحان سکندر ڈائلاسز پر ہیں اور اسٹور کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں، لہٰذا ان کی جگہ انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کو پوسٹ کیا جا رہا ہے اور اسی آفیس آرڈر کے تحت کنور ریحان سکندر کو ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد کے عہدے سے ہٹا کر، ایگزیکٹو انجنیئر ELR  کنسٹرکشن ڈویژن حیسکو حیدرآباد پوسٹ کر دیا گیا۔ لہٰذا یہ سب کنور ریحان سکندر پر ناگوار گذرا اور انہوں نے اپنے ذاتی اور سیاسی و سفارشی سورسز کی بناں پر کچھ ایسا کھیل کھیلا، جس کی بناں پر جیسے ہی انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ نے بطور ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد اپنا عہدہ سنبھالا، اس کے اگلے دن ہی انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کے خلاف آمدنی سے زائد مالی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ پر مورخہ: 17 اپریل 2025 کو اینٹی منی لانڈرنگ/ کاؤنٹر فنانس ٹیررزم سرکل سکھر کی جانب سے ایک ایف آئی آر منظرعام پر آگئی۔

جبکہ انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ نے بروقت اس ایف آئی آر کے خلاف ہائی کورٹ سے اپنی کنفرم بیل کروالی۔ تاہم حیسکو ڈی جی (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر شفیق احمد میمن کے دستخط اور حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد کی منظوری سے مورخہ: 16 اپریل 2025 کو ایک اور آفیس آرڈر جاری کردیا گیا، جس میں وضاحت کی گئی، کہ مورخہ: 15 اپریل 2025 کو جاری کردہ آفیس آرڈر کے مطابق جس میں انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کو ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد پوسٹ کیا گیا تھا، کو attached with چیف آپریٹنگ آفیسر (ہیڈکوارٹر) حیسکو حیدرآباد لکھا اور پڑھا جائے، اور کنور ریحان سکندر کو بطور ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد اپنی ڈیوٹی جاری رکھنے کا آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے، کہ مورخہ: 15 اپریل 2025 کو جاری کردہ آفیس آرڈر میں غلطی ہوگئی تھی، مگر دوبارہ بھی کوریجینڈم یعنی "تصحیح" کے بجائے آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔ جس پر انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کا مؤقف تھا، کہ ان کو ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد کے عہدے سے زبردستی ہٹانے کیلئے، ان کے خلاف (ایف آئی اے) کی ایف آئی آر کو استعمال کر دیا گیا اور ایک من گھڑت منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر درج کروادی گئی، تاکہ انہیں آسانی سے ہٹایا جائے اور کنور ریحان سیکندر کو دوبارہ اسی عہدے پر تعینات کیا جائے، جہاں وہ گذشتہ کافی عرصے سے پوسٹ ہے۔ جس کے پیچھے ان کی پشت پناہی کرنے والے کچھ سیاسی و سفارشی لوگ ہیں، جو اپنی سیاسی و سفارشی حیثیت  اور اثر و رسوخ سے کنور ریحان سکندر کو اسی عہدے پر برقرار رکھنے میں پیش پیش ہیں۔ 

انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ نے مؤقف اختیار کیا ہے، کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے، کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے اب بھی سیاسی و سفارشی لیول پر ٹرانسفر پوسٹنگ کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے۔ کنور ریحان سیکندر ایگزیکٹو انجنیئر ہونے کے باوجود آپریشن سائیڈ فیلڈ جاب لینے کے بجائے بار بار بطور ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد پوسٹنگ کروانے میں آخر اتنی دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟ اس کے پیچھے ان کے آخر ایسے کونسے ذاتی مفادات جڑے ہوئے ہیں؟ جہاں ان کی سالوں سے ایک چین بنی ہوئی ہے اور اگر تحقیقاتی ادارے ریسرچ اور تحقیقات کریں، تو ممکن ہے، کہ ریجنل اسٹور حیسکو حیدرآباد میں بھی حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل جیسا کوئی بڑا اسکینڈل سامنے آجائے؟

تاہم کنور ریحان سکندر کی جانب سے، اس طرح کے آفیس آرڈرز  سے متعلق تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents