بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب | ڈیسک سکھر
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایف آئی اے
(اینٹی منی لانڈرنگ) سرکل سکھر کی جانب سے، حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ پر مورخہ: 17 اپریل 2025 کو ایک ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، جس کا تسلسل 2022 میں ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے درج ایف آئی آر سے جوڑا گیا ہے، جس میں ایف آئی اے (کرائم سرکل) حیدرآباد نے گرفتاری ظاہر کی تھی اور ان پر لگائے گئے الزامات کی بناں پر، ایف آئی آر بھی منظرِ عام پر لائی گئی تھی۔ 2022 میں ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں انجنیئر ڈاکٹر عمران شیخ پر جون 2021 میں ایف آئی کی جانب سے ان کے مالی اثاثہ جات کے بارے میں کوئی جانکاری نہ دینے اور اپنی آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے اور 12 سے زائد غیر ملکی دوروں پر پرائیویٹ پاسپورٹ کا استعمال کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اسی الزام میں ایف آئی اے نے ان کو چالان کر کے اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں پیش کر دیا تھا، جہاں سے مزید تفتیش کیلئے ان کا ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔
مگر بعد ازاں کچھ عرصے کے بعد انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کی رہائی ممکن ہوئی اور وہ کنفرم بیل پر رہا ہو گئے تھے۔ تاہم وہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں انڈر ٹرائل تھا، کہ اب اسی ایف آئی آر کے تسلسل میں ایک اور ایف آئی آر ایف آئی اے (اینٹی منی لانڈرنگ) ونگ سکھر کی جانب سے، درج کی گئی ہے۔ جس میں انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ پر ان کی آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے جیسے سنگین الزامات ہیں، ان کے نام سے مختلف بینک اکاؤنٹس اور کاروباری کمپنیاں بھی ظاہر کردی گئی ہیں اور اس کے علاوہ ان کے بیرونی کرنسی والے USD اور پاؤنڈ کرنسی اکاؤنٹ بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
معتبر ذرائع کے مطابق انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کو ایف آئی اے (اینٹی منی لانڈرنگ) ونگ سکھر کی جانب سے انکوائری اور پوچھ گچھ کیلے کافی بار طلب بھی کیا گیا تھا، تاہم وہ اپنی اس پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس میں موجود بیرونی کرنسی یو ایس ڈالر اور پاؤنڈ کرنسی سے متعلق اور بینک اکاؤنٹس میں موجود کرنٹ بیلنس سے متعلق ایف آئی اے کو کوئی خاطر خواہ Justification نہ دے سکے اور اسی بنیاد پر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل سکھر کی جانب سے ان کے خلاف مورخہ: 17 اپریل 2025 کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ جس پر مزید تفتیش اور تحقیق جاری ہے۔ بلاگر نیوز ٹیم کی جانب سے اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
جبکہ سوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کا مؤقف ہے، کہ ان کی ذاتی پراپرٹی کو بنیاد بنا کر، ان کے مخالفین کی جانب سے ایک منظم سازش کے تحت، (ایف آئی اے) کو ان کے خلاف بلاجواز استعمال کیا جا رہا ہے اور پیچھے لگایا جا رہا ہے۔
ایف آئی آر کاپی ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔