بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | اسلام آباد
فنانس ڈویژن (ریگیولیشن ونگ) گورنمینٹ آف پاکستان اسلام آباد نے
بی پی ایس-1 سے بی پی ایس-22 کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس منظور کر لیا۔
یہ الاؤنس: یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
نامہ نگار: [اسلام
آباد
اسلام آباد: وفاقی
ملازمین کے درمیان تنخواہ کے فرق کو کم کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے ایک اہم قدم
اٹھاتے ہوئے بنیادی
پی اسکیل (بی پی ایس) 1 سے 22 تک
کے ملازمین کے لیے 30%
فیصد
ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس DRA-2025 منظور کر لیا ہے۔ یہ الاؤنس یکم جولائی 2025 سے نافذ ہوگا۔ جس کی منظوری صدر
پاکستان کے دستخط سے عمل درآمد ہوئی ہے۔ یاد رہے، کہ وزارت خزانہ حکومت پاکستان نے
اس حوالے سے 4 جولائی 2025 کو ایک آفیس میمورینڈم (نمبر 14(2)R-3/2025) جاری کیا تھا۔
اہم نکات:
1. الاؤنس کیلئے کون اہل ہوگا؟: یہ الاؤنس ان ملازمین کے لیے ہے، جو
پہلے سے DRA وصول کر رہے ہیں اور جن کا تعلق
گزشتہ نوٹیفکیشنز (فنانس ڈویژن کے دفتری یادداشت نمبر 14(1)R-3/2021-69 اور 14(1)R-3/2021) کے تحت ہے۔
2. یہ الاؤنس کس حساب کتاب پر ملے گا؟ : ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کا 30% فیصد ہوگا۔
3. نئے ملازمین: یکم جولائی 2022 یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے
ملازمین کو یہ الاؤنس 2017
کے
بنیادی پے اسکیل کے
مطابق دیا جائے گا۔
4. شرائط: گزشتہ DRA نوٹیفکیشنز کی
شرائط تبدیل نہیں ہوں گی۔
مقصد:
ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان تنخواہ کے فرق کو کم کرنا اور
تمام گریڈز میں منصفانہ معاوضہ یقینی بنانا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین
کی بہبود اور وفاقی تنخواہ کے ڈھانچے میں موجود فرق کو ختم کرنے کی ایک
کوشش ہے۔
عملدرآمد:
یہ نوٹیفیکیشن (آفیس میمورینڈم) تمام متعلقہ محکموں، بشمول خزانہ
ڈویژن، اے جی پی آر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر وفاقی وزارتوں،
کو بھیج دی گئی ہے، تاکہ الاؤنس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ردعمل اور اگلے اقدامات:
اگرچہ ملازمین نے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے، لیکن یہ سوالات ابھی باقی ہیں، کہ اس کا دیگر الاؤنسز اور مستقبل کی تنخواہ کے تجدیدی عمل پر کیا اثر پڑے گا؟ متعلقہ افراد کو مزید تفصیلات کے لیے اپنے محکموں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ہمیں فالو کریں: حکومتی
پالیسیوں اور مالی خبروں سے متعلق، (تازہ ترین اپ ڈیٹس) حاصل کرنے کے لیے، ہمارے بلاگ
کو فالو کریں کریں۔
ڈس کلیمر: یہ
پوسٹ 4 جولائی 2025 کی دفتری یادداشت پر مبنی ہے۔ سرکاری تصدیق کے لیے اصل دستاویز اس لنک سے [ڈاؤنلوڈ اور ملاحظہ] فرمائیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔