بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد
وزارت توانائی کی جانب سے تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کو اہم ہدایات جاری
ہاتھ سے درست اور تصحیح شدہ بجلی بلوں پر پابندی عائد:
اسلام آباد، 4 جولائی 2025 — وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے، کہ وہ دستی طور پر تصحیح شدہ بجلی کے بلوں کے اجرا پر فوری پابندی کو یقینی بنائیں۔ وزارت کے مطابق: یہ اقدام شفافیت، بلنگ کی درستگی، اور ڈیجیٹل ریکارڈ کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
وزارت توانائی کی ہدایات کی خلاف ورزی پر شدید اظہار تشویش:
وزارت توانائی کی جانب سے اپنے لیٹر نمبر 12(37)/2022-ڈسکوز-1 مورخہ 25 فروری 2022 اور پی پی ایم سی کے لیٹر نمبر 2326-37 مورخہ 6 دسمبر 2023 کو واضح طور پر تمام پاور ڈسکوز کو پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (PITC) کے تیار کردہ نظام کے تحت بل تصحیح کا حکم دیا تھا۔
تاہم، یہ بات سامنے آئی ہے، کہ اب بھی کچھ ڈسکوز دفاتر میں دستی طور پر تصحیح
شدہ بل جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے نظام کی سالمیت اور محصولات کی وصولی شدید متاثر
ہو رہی ہے۔
وزارتِ پاور ڈویژن کا سخت موقف:
پاور ڈویژن کے وزیر نے
اس عمل کو سختی سے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے، کہ کسی بھی صورت میں دستی
بل جاری یا قبول نہیں کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر زور دیا ہے،
کہ وہ متعلقہ دفاتر کو بجلی بلوں کی درستگی یا تصحیح کے عمل میں PITCکے نظام کا استعمال یقینی بنائیں اور تمام بجلی بل وصول کرنے والے
اداروں بشمول (بینکس، جی پی اوز وغیرہ) کو بھی سختی سے ہدایات جاری کریں، کہ وہ
دستی بل ہر گز بھی قبول نہ کریں۔
کارروائی کا عندیہ:
وزارت توانائی کی جانب
سے کہا گیا ہے، کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پاور ڈسکوز (افسران و عملے) کے خلاف فوری اور سخت کارروائی
کی جائے، جس میں کارکردگی کے اشاریوں (KPIs) میں کمی اور انتظامیہ
کو جوابدہ ٹھہرانا شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کے اعتماد کو بحال کرنا اور
نظام کی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔
اہم حوالہ جات:
- لیٹر نمبر: 12(37)/2022-ڈسکوز-1
- جاری کردہ: 4 جولائی 2025
- رابطہ: احمد سلیم، سیکشن آفیسر
(ڈسکو-II)، فون: 051-9214273
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔