Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو میں سول ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کی تحقیقات: ظفر سومرو کو انکوائری کمیٹی نے طلب کر لیا

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیدرآباد سندھ: پاکستان — حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 



(حیسکو) نے ریجنل ٹریننگ کالج (RTC)، جامشورو میں سول ورکس کی تصدیق کے سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس معاملے میں ایگزیکٹو انجینئر ظفر سومرو کو حیسکو ڈائریکٹر S&I کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ہے، تاکہ وہ ضروری ریکارڈ اور معلومات فراہم کر سکیں۔

حیسکو ڈائریکٹر (S&I) نے اس تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جو پرنسپل، آر ٹی سی حیسکو، جامشورو کی 5 اگست 2025 کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ رپورٹ میں ٹھیکیدار کے کام کو "غیر تسلی بخش" قرار دیا گیا ہے۔

مورخہ: 28 اگست 2025 کو حیسکو مینیجر (سول)، کی جانب سے جاری کردہ ایک لیٹر کے مطابق، ایگزیکٹو انجینئر ظفر سومرو کو ہدایت کی گئی ہے، کہ وہ یکم ستمبر 2025 کو صبح 10:30 بجے حیسکو ڈائریکٹر (S&I) کے دفتر میں حاضر ہوں۔ انہیں اپنے متعلقہ ریکارڈز اور فائلوں، جس میں تخمینہ فائل، ٹینڈر فائل، کوٹیشنز، BOQ، ٹھیکیدار کے ادائیگی کے ریکارڈ اور پیمائش کی کتاب شامل ہیں، کو ساتھ لانے کی سختی سے ہدایت جاری کردی دی گئی ہے۔

یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں، کہ ظفر سومرو ڈائریکٹر (S&I) کو سائٹ کے مکمل دورے، تصدیق اور تمام مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرہگا۔ اس معاملے کو "انتہائی اہم" قرار دیا گیا ہے۔

اس انکوائری کمیٹی میں مینیجر (HR)، پرنسپل آر ٹی سی حیسکو جامشورو، ڈپٹی مینجر P&S، اور ایگزیکٹو انجینئر (سول) جی ایس سی ڈویژن بھی شامل ہیں، جنہیں یکم ستمبر 2025 کو بطور میمبر انکوائری کمیٹی طلب کر لیا گیا ہے۔

انکوائری لیٹرز ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents