Header Ads Widget

اسلام آباد: ایندھن کی کمی- حکومتِ پاکستان کا کفایت شعاری پروگرام کا آغاز: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں جاری معاشی صورتحال اور ایندھن کی بچت کے پیشِ نظر نئے اور سخت ’کفایت شعاری اقدامات‘ (Austerity Measures) کا اعلان کر دیا ہے۔ 

یہ اہم نوٹیفیکیشن وفاقی سیکرٹریٹ (کابینہ ڈویژن) حکومتِ پاکستان کی جانب سے14 مارچ 2026 کو جاری کیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکام کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تفصیلات

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن نمبر No.7-2/2026-Min.I کے مطابق خود مختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور سرکاری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہوں میں اگلے دو ماہ کے لیے کٹوتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں:

  • ایسے افسران جن کی ماہانہ مجموعی تنخواہ 3 لاکھ سے 10 لاکھ روپے کے درمیان ہے، ان کی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی ہوگی۔
  • جن افسران کی تنخواہ 10  لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک ہے، ان کی تنخواہ سے15 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
  • 20 لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افسران کی تنخواہ میں25 فیصد کٹوتی ہوگی۔
  • جبکہ 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والے اعلیٰ حکام کی تنخواہ میں سب سے زیادہ یعنی 30 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

یہ تمام رقم براہِ راست پرائم منسٹر کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کی جائے گی۔

ایندھن کی بچت اور گاڑیوں پر پابندی

حکومت نے ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو روکنے کے لیے سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کوٹے میں 50 فیصد تک کمی کر دی ہے اور تقریباً60  فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر کھڑا کرنے (Ground کرنے) کا حکم دیا ہے۔ اس مانیٹرنگ کی ذمہ داری انٹیلی جنس بیورو (IB) کو دی گئی ہے جو ہفتہ وار رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گا۔

دیگر اہم اقدامات

نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے دو ماہ تک سرکاری طور پر غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی رہے گی۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک پاکستانی مشنز میں 23 مارچ کی تقاریب انتہائی سادہ رکھی جائیں گی اور کسی قسم کے پرتعیش استقبالیے منعقد نہیں ہوں گے۔

ان احکامات پر وفاقی کابینہ کے سیکرٹری کامران علی افضل کے دستخط موجود ہیں اور یہ تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو اطلاق کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں۔


: #PakistanEconomy #AusterityMeasures #CabinetDivision #UrduNews #SalaryCut #BreakingNews

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents