Header Ads Widget

حیدرآباد: ایف آئی اے نے حیسکو افسران کی انکوائریز اور مقدمات کی تفصیلات جاری کر دیں

بلاگر ویب ڈیسک | حیدرآباد

ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو افسران کے انکوائریز اور مقدمات کی تفصیلات جاری:



​حیدرآباد: فیڈرل انویسٹیگیشن گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ملازمین کے خلاف جاری تحقیقات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کا انکشاف کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد، مسعود احمد کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد زون کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط میں حیسکو کے ان افسران اور اہلکاروں کے نام اور ان کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جو اس وقت قانون کے شکنجے میں ہیں۔

​سرکاری دستاویز کے مطابق، حیسکو کے چار ملازمین کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائریز اور ایف آئی آرز زیرِ التوا ہیں۔ ان میں پہلے آفیسر ناصر علی خان (ولد مسعود علی خان) ہیں، جن کا شناختی کارڈ نمبر 9-2317543-41304 ہے، ان کے خلاف اسپیشل انکوائری نمبر 03/2025 کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور اس کیس کے انکوائری آفیسر سب انسپکٹر غلام اکبر سومرو ہیں۔

​دوسرے نامزد آفیسر انور احمد جمالی (ولد حافظ عبد الرشید جمالی) ہیں، جن کا شناختی کارڈ نمبر 7-6689944-41306 ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 32/2021 درج ہے اور ان کے کیس کی تفتیش بھی سب انسپکٹر غلام اکبر سومرو کے سپرد ہے۔

​اس کے علاوہ دو دیگر حیسکو افسران کے خلاف ایک ہی مشترکہ انکوائری چل رہی ہے۔ ان میں مانجھی خان (ولد علی محمد ہنگورجو) جن کا شناختی کارڈ نمبر 5-4541234-44202 ہے، اور رشید احمد (ولد بشیر احمد) جن کا شناختی کارڈ نمبر 3-0583312-42101 ہے، شامل ہیں۔ ان دونوں کے خلاف اسپیشل انکوائری نمبر 05/2026 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس معاملے کی تفتیش انسپکٹر رمیش کمار کر رہے ہیں۔

​ایف آئی اے لیٹر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فہرست میں شامل دیگر تمام افسران اور ملازمین کا ریکارڈ فی الحال بالکل صاف ہے اور ان کے خلاف کوئی انکوائری یا مقدمہ موجود نہیں ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے، کہ ان تمام کیسز کی شفاف اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو افسران کے خلاف جاری انکوائری لیٹر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents