Header Ads Widget

حیدرآباد: ایک طرف حیسکو انجنیئرز و افسران کے پروموشن اور دوسری جانب پینڈنگ انکوائریز کا اندیشہ؟

ویب ڈیسک حیدرآباد | بلاگر نیوز 

حیدرآباد: حیسکو (HESCO) میں افسران کی ترقیاں یا انکوائریز کا جال؟ اہم دستاویزات منظرِ عام پر



​حیدرآباد: حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے انتظامی امور اور افسران کی ترقیوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ موصول ہونے والی حالیہ دستاویزات کے مطابق، ایک طرف جہاں درجنوں افسران کی ترقیوں کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) سے کلیرنس مانگی جا رہی ہے، وہیں دوسری جانب سنگین الزامات کے تحت جاری انکوائریز میں غیر معمولی تاخیر کا معاملہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔

​FIA سے 13 اعلیٰ افسران کا ریکارڈ طلب!

​حیسکو ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے (FIA) حیدرآباد زون کو لکھے گئے ایک حالیہ خط (نمبر 2400) کے مطابق، ادارے کے 13 اہم افسران کی ترقیوں اور 'ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن' (TSU) کے لیے ان کا کرمنل ریکارڈ اور انکوائری پوزیشن طلب کی گئی ہے۔

​ان افسران میں چیف انجینئرز، مینیجرز اور ڈپٹی مینیجرز شامل ہیں۔ خط میں واضح کیا گیا ہے، کہ ان افسران کے کیسز 'پروموشن بورڈ' کے سامنے زیرِ غور ہیں، جس کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے کسی بھی قسم کی انکوائری یا ایف آئی آر (FIR) کی موجودگی کی تصدیق ہونا لازمی ہے۔

​فہرست میں شامل چند نمایاں نام:

​مس فرح دیبا (چیف انجینئر، PMU)

​مسٹر طفیل احمد شیخ (چیف انجینئر)

​مسٹر ناصر علی خان (مینیجر HR)

​مس پشمینہ شیخ (مینیجر MIRAD)

​مسٹر محمد صادق کبر (ڈپٹی مینیجر PR)

​ڈپارٹمنٹل کارروائیوں میں 'غیر معمولی تاخیر' پر تشویش

​ایک اور حساس دستاویز (رائٹ سائیڈ) کے مطابق، حیسکو انتظامیہ نے اپنے ہی کچھ افسران کے خلاف برسوں سے زیرِ التوا انکوائریز پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

​دستاویز کے مطابق، ڈپٹی مینیجر (PR) محمد صادق کبر کے خلاف جنوری 2021 میں جاری کی گئی 'چارج شیٹ' پر مبنی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔ ڈی جی (HR) کی جانب سے جاری کردہ 'ریمائنڈر' میں کہا گیا ہے، کہ:

​"انکوائری کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر نااہلی اور ذمہ داریوں سے پہلو تہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کی وجہ سے افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ لٹکا ہوا ہے۔"

​بڑا سوال: ترقی یا سزا؟

​دلچسپ بات یہ ہے، کہ ایک طرف محمد صادق کبر کا نام ایف آئی اے کلیرنس کی فہرست میں شامل ہے، تاکہ انہیں ترقی دی جا سکے، تو دوسری طرف ادارہ خود ان کے خلاف 2021 سے جاری انکوائری مکمل کرنے کے لیے ریمائنڈر پر ریمائنڈر جاری کر رہا ہے۔

​حیسکو صارفین اور ملازمین کے حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے، کہ کیا انکوائریز مکمل کیے بغیر افسران کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنا ادارے کی شفافیت پر سوالیہ نشان نہیں؟

ان افسران میں سے کچھ افسران کے خلاف پینڈنگ انکوائریوں کا معاملہ زیر بحث ہے۔ حیسکو پبلک ریلیشنز آفیسر محمد صادق کبر جو اصل میں ڈپٹی مینجر گریڈ-18 میں ہے پبلک ریلیشنز آفیسر/ حیسکو مینجر گریڈ-19 میں ٹائم اسکیل اور اپگریڈیشن کے انتظار میں ہے، مگر اس کے خلاف حیسکو کی جانب سے 2021 میں اخباروں اور ٹی وی نیوز چینلز پر اشتہار اور ٹینڈرز پبلش کروانے کی مد میں کروڑوں روپے جعلی بلز بنا کر ہڑپ کرنے کے الزامات عائد ہیں، جس میں انہیں 2021 میں حیسکو سے واپس واپڈا ہاؤس لاہور رلیو کر دیا گیا تھا، جب ڈسکوز کے اختیارات پیپکو کے پاس تھے، پھر 2021 کی آخر میں پیپکو کو ختم کر کے PPMC کے اختیارات پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے ڈسیپلنری کیسز کے اختیارات بھی ڈسکوز کے خودمختار بورڈز کے حوالے کر دیے گئے۔ مگر تب سے اب تک تاحال محمد صادق کبر ڈپٹی مینجر حیسکو/ پبلک ریلیشنز آفیسر کے خلاف مذکورہ انکوائری پینڈنگ ہے اور صاف شفاف انکوائری اور فیصلہ اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔

اس کے علاؤہ اس لیٹر میں درج ذیل حیسکو مٹیریل مینجمنٹ کے دو افسران حیسکو ڈپٹی مینجر غوث بخش جتوئی اور عبد العزیز نظامانی کے خلاف بھی Minor Age اور Upper Age میں جعلی بھرتی کے الزامات عائد ہیں۔ 

حیسکو کانفیڈینشل سیکشن کے رشید احمد کے خلاف بھی کوئی پینڈنگ انکوائری بتائی جا رہی ہے، تاہم وہ کیا انکوائری ہے؟ اس حوالے سے کوئی انفارمیشن اب تک موصول نہیں ہوئی ہا پھر چھپائی جا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے، کہ ایف آئی اے کی رپورٹ اور زیرِ التوا انکوائریز کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟ 

حیسکو افسران کے خلاف پینڈنگ انکوائریز کا لیٹر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلے یہاں پر کلک کریں

بلاگر پوسٹ پر اپنی قیمتی رائے شیئر کرنے کیلے، اسی پوسٹ کے نیچے کمینٹس سیکشن میں جاکر اپنا کمینٹ شیئر کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents