صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 15 مارچ 2021 سے 15 اپریل 2021 تک رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز آج رات 10 بجے سے بند کرنا ہوں گے۔ تاہم میڈیکل اسٹور، کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس، بیکریاں، دودھ کی دکانیں اور ہوٹل کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور (ورک فرام ہوم) پر عمل کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا اور ہوٹل کے اندر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم ہوٹل سے ہوم ڈلیوری اور کھانا گھر لے جانے کی سہولت میسر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے، کھلی جگہ پر تقریب میں 300 افراد تک بلائے جا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کا گیا ہے، کہ کورونا کیسز مین اضافے کے باعث ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی مخصوص علاقے میں (سمارٹ لاک ڈاؤن) لگانے کا اختیار حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد مختلف شہروں میں (سمارٹ لاک) ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔


0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔