Header Ads Widget

حیسکو ٹنڈو آدم ہائی ٹرانسمیشن لائین فیٹل ایکسیڈنٹ کے باعث 03 شہری جان کی بازی ہار گئے

بریکنگ نیوز۔۔۔ نامہ نگار کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو اوڈیرو لال حیسکو ٹنڈو آدم کی حدود میں 19 اپریل 2021 کو کھنڈو روڈ پر زمین بوس ہائی ٹرانسمیشن لائین سے 03 راہ گیر بری طرح (جل) کر اپنی جان کی بازی ہار گئی/ جس مین ٹنڈو آدم گرلس کالج کا ملازم 53 سالہ عبدالحکیم چھٹو، علد عبد الرحیم چھٹو اس کا 30 سالہ بیٹا غلام قادر چھٹو اور 12 سالہ پوتا جاوید ولد غلام قادر چھٹو شامل ہیں۔ جس کے نتیجے میں تینوں افراد ہائی ٹرانسمیشن لائین سے کرنٹ لگنے اور ہائی ٹینشن لائین کی پاور سے جل کر موقعے پر ہی فوت ہوگئے/ حادثے کی اطلاع سوشل میڈیا الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوراً ہی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد کی منظوری سے حیسکو مینجمنٹ HR انتظامیہ نے فوری محکمانہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے سب ڈویژنل آفیسرآپریشن سب ڈویژن حیسکو اوڈیرو لال جناب غیاث الدین شیخ اور متعلقہ فیڈر انچارج لائین سپریٹینڈنٹ کو سسپینڈ کرکے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ اس کے علاوہ فوت شدہ شہریوں کے لواحقین کی فریاد پر پولیس اسٹیشن پر ایف آئی آر درج کروادی گئی جس مین دہشتگردی اور اندام قتل کے قلم شامل کردیئے گئے اور متعلقہ حد کے ایس ایچ او حیسکو سب ڈویژنل آفیسر اہڈیرو لال غیاث الدین شیخ ، فیڈر انچارج لائین سپریٹینڈنٹ کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ 

یاد رہے حیسکو میں عوامی جگہ اور روڈ رستے گلی محلوں گاؤں اور گھروں کے اوپر سے گذرنے والی HT لائنیں آئے دن حادثات کا باعث بن رہی ہیں جس کی وجہ سے بہت ساری انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور ہو چکی ہیں مگر حیسکو مینجمنٹ اور سیفٹی ڈپارٹمنٹ اس حوالے سے اب تک کوئی حکمت عملی اختیار کرنے میں بلکل لاتعلق اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لہٰذا اس سسٹم کو بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے کافی طریقے موجود ہیں مگر (سسٹم اور حیسکو مینجمنٹ) دونوں ایک پیج پر دکھائی نہیں دیتے اور حکومت پاکستان وزارت توانائی بھی اس سلسلے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لے رہی جس کی وجہ سے آئے دن حادثات معمول بن چکے ہیں لہٰذا اس معاملے کی درست انداز میں غیر جانبدرانہ تفتیش کروائی جائے کہ یہ محض ایک اتفاقی حادثہ تھا یا پھر کہیں اس میں ہمارے حیسکو افسران و اہلکاروں کی طرف سے کوئی لاپرواہی اور کوتاہی کی گئی جس کی وجہ سے 03 انسانی جانیں دیکھتے ہی دیکھتے جل گئیں۔ ان کے گھر والوں پر کیسی قیامت ٹوٹی ہوگی؟ اللہ پاک ان 03 تینوں کے کبیرہ و صغیرہ گناہ معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents