Header Ads Widget

حیسکو ملازمین کیلئے (25 فیصد تفریقی تخفیفی الاؤنس) کی حیسکو بورڈ نے منظوری دیدی آفیس آرڈر جاری

بریکنگ نیو۔۔۔ نامہ نگار کے مطابق حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حیسکو ملازمین کی تخواہوں میں (25 فیصد تفریقی تخفیفی الاؤنس) کی منظوری دیدی۔ جس کے بعد حیسکو ڈائریکٹر ایڈمن نے آفیس آرڈر جاری کردیا۔

یاد رہے کہ وفاقی ملازمین کی اسلام آباد پارلیامینٹ ہاؤس کے سامنے جناب رحمٰن باجوا صاحب کی قیادت میں کامیاب دھرنے کے بعد گورنمینٹ کو مجبور کیا گیا جس کے بعد فنانس ڈویژن (ریگیولیشن ونگ) گورنمنٹ آف پاکستان نے تمام وفاقی ملازمین کیلئےبالآخرالاؤنسز میں تفریقی تخفیف کا 25 فیصد Disparity Reduction Allowance مورخہ 03 مارچ 2021 کو آفیس میمورینڈم جاری کیا تھا،

رحمٰن باجوا صاحب نے جو کہا کر کے دکھایا جیو رحمٰن باجوا صاحب
اس تفریقی تخفیفی 25 فیصد الاؤنس کی ضروری ضاحت
بنیادی تنخواہ 2017 پر 25 فیصد یہ الاؤنس گریڈ 01 سے گریڈ 19 کے ان تمام وفاقی سیکریٹریٹ اور اس سے اٹیچڈ ڈپارٹمننٹس کے ایسے تمام ملازمین کو ملے گا/ جو اس سے پہلے 100 فیصد Basic Pay یا اس کے برابر Frozen/ unfrozen کی بناں پر پہلے ایسا کوئی الاؤنس نہیں لے چکے ہیں۔ جس کی درج ذیل شرائط ہیں۔
01۔ یہ الاؤنس Annexure-1 میں منسلک اداروں کے ملازمین کو بلکل بھی نہیں ملے گا/ اور نہ ہی ان ملازمین کو جو بنیادی تنخواہ کے ایک سو فیصد یا اسکے برابر کوئی ایڈیشنل الاؤنس پہلے ہی لگ چکے ہیں یا لے رہے ہیں۔
02۔ یہ الاؤنس یکم مارچ 2021 کی تنخواہ پر Frozen کیا جائیگا جو سب سے بڑی خوشخبری کی بات ہے۔
03۔ یہ الاؤنس انکم ٹیکس کی شرائط پر مبنی ہوگا۔
04۔ یہ الاؤنس Leave اور اس کے علاؤہ LPR کے تمام پیرڈ پر بھی ملے گا سوائے کسی Extra Ordinary Leave کے۔
05۔ یہ الاؤنس پینشن کیلکیوشن یا ہاؤس رینٹ رکوری مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
06۔ یہ الاؤنس ملک سے باہر پوسٹ ہونے والے یا ڈیپوٹیشن پیرڈ والے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا۔
07۔ یہ الاؤنس ملک سے باہر پوسٹ ہونے والے یا ڈیپوٹیشن پیرڈ کا علاؤہ والے پیرڈ میں ملازم کو ملے گا۔
07۔ یہ الاؤنس Suspension معطل ہونے والے ملازمین کو بھی ملے گا۔
08۔ بنیاد تنخواہ کا مطلب پرسنل Pay کا شامل ہونا بھی ہے/ مگر بنیادی تنخواہ کے اسٹیپ سے زائد ہر گزنہ ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents