Header Ads Widget

واپڈا ہائیڈرو یوتھ ونگ کے سابقہ چیئرمین مرحوم عبدالمناف نظامانی کی بیوہ عدالت پہنچ گئی

 بریکنگ نیوزنامہ نگار۔۔۔ پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین یوتھ ونگ کے سابقہ چیئرمین (مرحوم) عبدالمناف نظامانی کی بیوہ (ام فروا) جس کا تعلق بدین سندھ سے ہے، سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ یاد رہے کے (مرحوم) عبدالمناف نظامانی پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کے بیٹے تھے کچھ عرصے سے معدے کے امراض میں مبتلا تھے۔ جو 26 فروری 2021 کو نیشنل ہاسپیٹل کراچی میں فوت گئے تھے۔ جس کے چند دن بعد ہی سوشل میڈیا پر پیغام یونین کے پلیٹ فارم سے (ام فروا) کے نام سے اپنے سسر عبداللطیف نظامانی اور اس کی فیملی پر الزام لگایا گیا تھا، کہ (ام فروا) کو زبردستی اپنے خاوند کے گھر سے نکال دیا گیا ہے اور جیولری، کپڑے اور دیگر سامان بھی زبردستی چھین لیا گیا ہے۔ 

جو معاملہ آہستہ آہستہ میڈیا میں ہائی لیٹ ہوتا چل گیا اور بالآخر 05 مئی 2021 کو ام فروا اپنے وکیل کے ہمراہ پہلی بار ہائی کورٹ میں اپنی درج کردہ پٹیشن کے ساتھ نظر آئی اور واپڈا چیئرمین/ سیکریٹری  ایم ڈی پیپکو، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد اور ایچ آر ایڈمن کو پارٹی بناکر یہ الزام لگایا/ کہ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی میرے حصے کے تمام واجبات اپنی فیملی میمبرز میں سے کسی اور کو دلوانا چاہتے ہیں ۔ جبکہ حیسکو انتظامیہ اس معاملے میں کمپلیٹ کو آپریشن ہے جو نظامان کو سپورٹ کر رہی ہے)۔ جبکہ قواعد و ضوابط اور پینشن قوانین کے مطابق صرف (ام فروا ہی (مرحوم) عبدالمناف نظامانی کی بیوہ ہے اور وہ ہی تمام جائز حقوق اور حیسکو واپڈا سے ملنے والے واجبات اور ڈیتھ کوٹا) سروس پر ملنے والی نوکری کی مجاز اور حقدار ہے۔ مگر یاد رہے اس حوالے سے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر جناب عبداللطیف نظامانی صاحب کے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ جس کے بعد دیگر حیسکو ملازمین میں سختی مایوسی اور اظہار تشویش پائی جارہی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents