Header Ads Widget

ایس ڈی او حیسکو رضوی سب ڈویژن عارف قائمخانی کی نا اہلی 02 ٹرانسفارمار زمین پر آگرے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  بریکنگ نیوز۔۔۔ نامہ نگار کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو رضوی یونٹ نمبر:08 لطیف آباد حیدرآباد اکبری مسجد کے قریب ایک ٹرانسفارمر ڈیمیج ہونے کے باعث ساتھ ہی دوسرا ٹرانسفارمر بھی پلیٹ فارم سمیت نیچے آ گرا۔ مگر حادثے کہ وقت کوئی بھی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گروپ ٹیم کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق گرنے والے پہلے ٹرانسفارمر کے نٹ پورے نہیں تھے اور کلپ بھی کوشش تھے، جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور دونوں ٹرانسفارمر دھڑام سے آکر نیچے گرے۔ مگر سوچیئے اگر کوئی اسکول کے بچے بوڑھے بزرگ یا کوئی بھی ٹرانسفارمرز کے قریب ہوتا تو کیا ہوتا؟ اور پھر ٹرانسفارمر گرنے سے آئل بھی نیچے بہنے لگا جس کو آگ بھی لگ گئی تھی اور ایسا واقعی چند دن پہلے اسلام آباد چوک حیدرآباد میں پیش آیا۔ جس میں کچھ لوگ زخمی اور ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ لائین سپریٹینڈنٹ انچارج مینٹیننس اشفاق قائمخانی جو گذشتہ 20 سال سے اسی سب ڈویژن میں ہے، اور حیسکو مینجمنٹ اور ایڈمن کو پیسے دیکر زبردستی غیر قانونی پروموشن حاصل کرنے والے عارف قائمخانی اس سب ڈویژن کا ایس ڈی او ہے۔ ایس ڈی او روہ سب ڈویژن عارف قائمخانی ایک نا اہل اور ڈسکوالیفائیڈ ایس ڈی او ہے جس کی نا اہلی کے ثبوت ہماری گروپ اکثر شیئر کرتی ہے۔ حیدرآباد میں سب سے زیادہ 2021 میں اس وقت ڈیمیجڈ ہونے والے ٹرانسفارمرز کی تعداد بھی حیسکو رضوی سب ڈویژن کی ہے۔ اور اتنی بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز جلنے کے باعث اور حیسکو جی ایم آپریشن کے پریشر کے پر عارف قائمخانی نے چارج چھوڑنے اور رٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کیا تھا اور ایل پی آر بھی بھری تھی۔ جس کا اس وقت کوئی اپڈیٹ نہیں کیوں کہ دوبارہ ایل پی آر کینسل کروانے کے پیچھے تھا۔ کہا جارہا ہے کہ عارف قائمخانی کے پیچھے پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید قمر کا ہاتھ بھی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents