Header Ads Widget

سابقہ میپکو اور موجودہ ڈائریکٹر (ایڈمن) حیسکو حیدرآباد میاں محمد سہیل افضل کے متعلق پیپکو فیکٹ فائنڈگ کمیٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی


بریکنگ نیوز۔۔۔ نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حیسکو ڈائریکٹر (ایڈمن) میاں سہیل افضل کی میپکو میں کی گئی کرپشن کہانیوں سے پردا اٹھنے لگا حقیقت آشکار ہونے لگی۔ جناب میاں محمد سہیل افضل جو اس سے پہلے میپکو میں ڈائریکٹر ایڈمن تعینات تھا۔ اس کو پیپکو لاہور سے اچانک کیوں اٹیچ کر دیا گیا اور پھر پیپکو سے ڈائریکٹ حیسکو ٹرانسفر پوسٹ کیوں کر دیا گیا؟ جب گروپ ٹیم نے اس معاملے کی چھان بین کی تو ایک اور آفیس آرڈر سامنے آگیا جو وقاص احمد چغتائی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ (ایڈمن) میپکو ہیڈکوارٹر ملتان نے جاری کیا تھا۔جس نے کہانی سے پردا اٹھاکر ساری حقیقت آشکار کردی۔ اس آفیس آرڈر کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو سے جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق میاں محمد سہیل افضل پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے گئے تھے۔ جو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ثابت ہوئے، جس کی بناں پر جناب میاں محمد سہیل افضل ڈائریکٹر (ایڈمن) کو پیپکو ہیڈکوارٹر لاہور اٹیچ کردیا گیا۔

01. اب اس کے پیچھے مزید کہانی کیا ہے اور اگر انکوائری کمیٹی رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں جناب میاں سہیل افضل پر کرپشن کے سنگین الزامات ثابت ہوئے تو پھر انہیں سزا کیوں نہیں دی گئی؟ اور ایک کرپٹ افسر کو حیسکو میں ہی کیوں ٹرانسفر پوسٹ کردیا گیا
02. اس کا جواب ایک ہی ہو سکتا ہے یا تو میاں سہیل افضل پر لگائے گئے سارے الزامات جھوٹے تھے جن کی کوئی حقیقت نہیں تھی یا تو میاں سہیل افضل کو حیسکو میں بھیج کر مزید کرپشن کو پروان چڑھانے کیلئے ایک نئیں راہ ہموار کی گئی ہے؟ جس نے پہلا غیر قانونی پروموشن حیسکو سول کے ظفر سومرو اور دوسرا عارف قائمخانی کو دلاکر اپنے اوپر لگائے گئے کرپشن الزامات کو درست ثابت کردیا ہے۔


تاہم اس رپورٹ کے نظر عام پر آںے کے بعد میاں سہیل افضل ڈائریکٹر ایڈمن حیسکو حیدرآباد نے اب تک کوئی وضاحت نہین کی ہے؟ مگر حیسکو ملازمین کو دیکھنا چاہیئے اور سوچنا چاہیئے، کہ اس ادارے کے ساتھ کیا کچھ ہو رہا ہے؟ اس ادارے میں کیسے کیسے لوگ لائے جا رہے ہیں؟ خود مینجمنٹ اور پیپکو اس ادارے کو تباہ کرنے کیلئے کس طرح کی مشینری کو استعمال کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents