Header Ads Widget

حیسکو چیف نے نئیں بکٹ انسولیٹڈ گاڑیاں خریدنے کے بجائے پرانی بکٹ انسولیٹڈ کرین گاڑیوں کو رپیئر تک نہیں کروایا

 کیا آپ کو پتا ہے کہ حیسکو میں اس وقت بھی کوئی 03 سے پانچ (بکٹ انسولیٹڈ گاڑیاں) کھڑی ہیں یہ گاڑیاں حیسکو گرڈ اور آپریشن سائیڈ مینٹیننس کام کیلئے استعمال کی جاتی ہیں ان گاڑیوں میں چین کپی بھی ہوتی ہے، جس کی مدد سے محفوظ طریقے سے بڑے سے بڑے ٹرانسفارمرز کو با آسانی پول اسٹرکچر سے اتارا جا سکتا ہے اور ان گاڑیوں کی مدد سے 11 ہزار کے وی پر محفوظ طریقے سے لائین مین لائین مینٹیننس کا کام آسانی سے کر سکتے ہیں/ مگر افسوس کہ گذشتہ 10 یا 15 سالوں سے یہ نایاب کروڑوں روپے کی گاڑیاں آف روڈ ہیں/ سوال بنتا ہے کہ کیا سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاید نا اہل اور کرپٹ تھے؟ حیسکو BoD نا اہل اور کرپٹ تھی یا پھر حیسکو ٹرانسپورٹ آفیسر کوئی انتہائی درجے کا نا اہل اور نا لائق تھا؟ مگر سوال یہ ہے کہ کیا اب بھی سارے سارے اہل ہیں یا نا اہل؟ اس سوال کا جواب خود یہ تصویریں بتا رہی ہیںیہ گاڑیاں حیسکو ہیڈکوارٹر میں جہاں کھڑی ہیں کوئی بھی اپنی تصدیق کیلئے جاکر دیکھ کر آ سکتا ہے۔

01۔ کیا ان گاڑیوں کو دوبارہ مرمت کرواکر چلانے کے قابل نہیں بنایا جا سکتا تھا یا ہے؟
02۔ حیسکو کی پراپرٹی کو اس طرح تباہ کرنے والوں انجنیئرز و افسران کی پردہ پوشی کیوں کی جاتی رہی ہے؟
03۔ کیا حیسکو لاوارث ہے؟ جو چاہے اس کو لوٹ کر چلا اپنا پیرڈ مکمل کرکے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لیکر چلا جائے۔
04۔ ایک طرف حیسکو میں جعلی نمبر پلیٹ والی 20 گاڑیاں کھڑی ہیں تو دوسری طرف یہ بکل انسولیٹڈ ویکل بلکل تباہ شدہ حالت میں کھڑی حیسکو کے موجودہ انجنیئرز و افسران اور حیسکو BoD میمبرز سے اپنی تصویروں کا اجڑا ہوا منظر دکھا کر انہیں اپنی بے بسی اور لاچاری کا مظاہرا کر رہی ہیں۔
اور اگر یہ گاڑیاں وقت پر پراپر رپیئر کروائی جاتیں تو شاید یہ گاڑی ہمارے سینکڑوں حیسکو لائین اسٹاف کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتیں۔ مگر جب یہ گاڑیاں خود آف روڈ پوزیشن میں اور حیسکو ہیڈکوارٹر ٹرانسپورٹ پول میں بھی محفوظ نہیں ہیں تو لائین اسٹاف تو دور کی بات ہے۔
05۔ مگر نہیں شاید ایسی گاڑیوں کی ہمارے حیسکو کو کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری BoD چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر انجنیئرز صاحبان دوسری نئیں گاڑیاں خریدیں گے کروڑوں روپے کے نئیں ٹینڈر جاری کیئے جائیں گے، دھڑا دھڑ کمیشن چلے گی۔
06۔ حیسکو کرپٹ مافیہ انجنیئرز و افسران اور ٹھیکیداروں کے حالات بدل جائیں گے۔ مگر نہیں بدلے گی تو صرف اس اجڑے ہوئے ادارے ہمارے حیسکو کی حالت نہیں بدلے گی، کیوں کہ ہمیشہ ہم نے اپنے حالات بدلنے کی کوشش کی ہے۔
اس قومی ادارے کی بقاء، تحفظ اور اس میں تبدیلیاں کرکے اس ادارے کو ایک نیاں اور مثالی ادارہ بنانے کی کبھی کوشش نہیں کی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents