Header Ads Widget

ڈیلی ویجز سے ریگیولر ہونے والے حیسکو اسٹاف کو میڈیکل چیک اپ، فٹنیس کے نام پر رسوائی کا سامنہ

 بریکنگ نیوز۔۔۔ 06 اکتوبر 2021 کو حیسکو (ڈیلی ویجز) سے (سروس-ریگیولر) آفر آرڈر حاصل کرنے والے ملازمین سے 07 اکتوبر 2021 سے واپڈا ہاسپیٹل حیدرآباد میں کپڑے اتار کر ننگا کر کے میڈیکل چیک اپ/ فٹنیس کے نام پر ذلیل و رسواء کرنے کے اہم انکشافات۔

ملازمین نے مایوس ہوکر (ملازمین اور حیسکو کے دفاعی) سوشل میڈیا گروپ کو اپنی پریشانی سے بذریعہ (واٹس ایپ میسنجر) آگاہی دی۔ جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی اور اہم انکشافات ہوئے کہ 554 ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر 2020 دو ہزار بیس روپے کا بینک چالان وصول کرنے کے باجود واپڈا ہاسپیٹل حیدرآباد میں گذشتہ ایک ہفتے سے حیسکو ملازمین سے ناروا (انسانی سلوک) کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر اور لیبارٹری ٹیکنیشن ملازمین کو OT میں لے جاکر، ان کا باڈی فزیکل ٹیسٹ کر کے ان کی عزت مجروح کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ حیسکو میں اس (میڈیکل چیک اپ/ فٹنیس ٹیسٹ) سے گذرنے والی 30 فی میل اسٹاف بھی ہیں اور اگر کسی بھی ملازم کی عزت مجروح ہوتی ہے، کوئی تصویر وائرل ہوتی ہے۔ تو ملازمین کا کہنا ہے کہ اس کے ذمیدار چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد، واپڈا ہاسپیٹل چیئرمین/ سیکریٹری اور واپڈا میڈیکل سپریٹینڈنٹ ہونگے۔ لہٰذا ملازمین کی طرف سے واپڈا ہاسپیٹل انتظامیہ سے میڈیکل ٹیسٹ/ چیک اپ کیلئے معیاری طریقہ کار اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری صورت میں احتجاجی کال بھی دی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents