Header Ads Widget

حیسکو دفتروں میں پینے کا پانی تک نہیں مگر حیسکو سول کا انجنیئرز و افسران کے بنگلوز اور فلیٹس کی رینووئیشن پر لاکھوں روپے کے ٹینڈر جاری

بریکنگ نیوز۔۔۔ حیسکو جہاں دفتروں میں پینے کیلئے پانی میسر نہیں۔ آفیس اسٹاف اور حیسکو صارفین پبلک کے بیٹھنے کیلئے حیسکو دفتروں میں فرنیچر نہیں۔ وہاں حیسکو سول ڈویژن نے انجنیئر و افسران اور یونین عہدیداران کے بنگلوز، فلیٹس اور کوارٹر کی (رینوویشن، رپیئر اینڈ مینٹیننس) کے نام پرحیسکو میں لاکھوں روپے کے ٹینڈر جاری کردیئے۔

ادارے کو اسی طرح سے ہی چونہ لگایا جاتا ہے۔ جبکہ 18 لاکھ روپے میں تو 11 سو اسکوائر فٹ پر ایک نیاں (آر سی سی اسٹرکچر) بنگلو بنایا جا سکتا ہے۔ مگر یہاں یہ پیسے صرف چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد صاحب کے بنگلو کی زینت و آرائش پرخرچ کیئے جا رہے ہیں۔

جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد ذرا حیسکو دفتروں کا وزٹ کریں تو انہیں لگ پتا جائیگا۔ کہ حیسکو دفتروں میں دفتر چلانے کیلئے آفیس میں کلرک کے پاس کمپیوٹر، پرنٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت تک میسر نہیں ہے، وہ اسٹیشنری، روزانہ ڈاک اور فوٹو کاپی کا خرچہ تک اپنے جیب سے کرتے ہیں۔ حیسکو کے متعدد دفتروں میں صاف پانی کی سہولت نہیں، پبلک اور اسٹاف کو بیٹھنے کیلئے فرنیچر میسر نہیں۔
حیسکو سول ڈویژن کے بوگس ٹینڈر اکتوبر 2021 ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں
اکتوبر 2021 کا سول ڈویژن کا ایک اور بوگس ٹینڈرڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents