Header Ads Widget

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد 19 دن کی (ایکس پاکستان لیو) پر کینیڈا روانہ چھٹی منظور ہوگئی

 بریکنگ نیوز۔۔۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد اپنی بیٹی کی شادی پر کینیڈا روانہ ہو رہے ہیں۔ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے حیسکو چیف ریحان حامد کی 19 دن کی (ایکس۔پاکستان لیو) پربیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے کینیڈا روانہ ہونے کی چھٹی کا آفیس آرڈر ایک سوشل میڈیا گروپ نے وائرل کردیا ہے۔ جس کے بعد حیسکو میں مختلف افواہیں پھیلنے لگی ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ اب حیسکو چیف ریحان حامد حیسکو میں واپس نہیں آئے گا۔ کیوں کہ ان کو حیسکو چیف کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ بلکل اسی طرح جس طرح این ٹی ڈی سی اعزاز احمد سے استعیفیٰ لے لیا گیا ہے۔ بلکل اسی طرح حیسکو چیف سے بھی دوران چھٹی استعیفیٰ لے لیا جائیگا۔ کیوں کہ وفاقی کابینہ حیسکو چیف ریحان حامد کی حیسکو میں حالیہ کرکارکردگی سے غیر متاثر اور غیر مطمئن نظر آ رہی ہے۔  کیوں کہ وفاقی حکومت کے رکن برائے سندھ اسیمبلی اور آپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے حسکو چیف ریحان حامد کی کاکرکردگی کے حوالے سے وفاقی منسڑ برائے توانائی حماد اظہر کو اپنے خط میں حیسکو میں ہونے والی تمام بدنظمی اور غیر کاکرکرگی کا ذمیدار حیسکو چیف ریحان حامد کو ٹہرایا ہے۔

حیسکو چیف ریحان حامد کی چھٹی پر جانے کے بعد حیسکو چیف کی عارضی اور وقتی ذمیداری موجودہ چیف آپریٹںگ آفیسر حیسکو جناب عبدالرحیم سومرو کو سونپ دی گئی ہے۔ مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا حیسکو سے ریحان حامد کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کردیا گیا ہے اور دوران لیو ان کی استعیفیٰ بھی منظر عام پر آ جائیگی یا پھر وہ کینیڈا سے واپس آئیں گے اور اپنے عہدے پر بدستور قائم رہیں گے۔  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents