Header Ads Widget

تعصبانہ کاروائی حیسکو (سول ڈویژن) کی کرپشن کہانیاں ایکسپوز کرنے پر حیسکو (ایسٹبلشمینٹ کلرک) ایم ایچ جمالی کو معطل کردیا گیا

بریکنگ نیوز... حیسکوایچ آراینڈ ایڈمن ڈائڑیکٹرمحمد عثمان میمن نے فیلڈ سٹور حیسکو سانگھڑ کے (ایسٹبلشمینٹ کلرک) اور سوشل میڈیا پبلک فگرگروپ ایڈمن ایم ایچ جمالی کو بغیر کسی وجہ کے اچانک سسپینڈ کرکے پروجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) حیسکو حیدرآباد کے دفتر میں حاضری دینے کا آفیس آرڈر جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ایم ایچ جمالی نے کچھ دن پہلے حیسکو افسران کے بنگلوز اور فلیٹ کی مرمت کی مد میں حیسکو سول ڈویژن کی طرف ساری جاری کیئے گئے لاکھوں روپے کے بوگس ٹینڈرز کی کہانی کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ جس میں سفارشی بنیادوں پر حیسکو افسران کے بنگلو اور فلیٹس کی زینت و آرائیش کیلئے لاکھوں روپے کے جھوٹے ٹینڈر جاری کرکے حیسکو کو چونا لگانے کی خوب کوشش کی گئی۔ جب یہ معاملہ ایم ایچ جمالی نے اپنے سوشل میڈیا گروپ/ پیج پراٹھایا توحیسکو سول ڈویژن اوردیگر افسران میں ہلچل مچ گئی۔ کیوں کہ ساری کہانی سے پردا اٹھ گیا جس کی وجہ سے حیسکو (سول ڈویژن) کی بھی خوب بدنامی ہوئی ہے۔
جس کے نتیجے میں تعصبانہ اور  انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے چند افسروں کہ کہنے پر حیسکو ایچ آر اینڈ ایڈمن ڈائریکٹر محمد عثمان میمن نے ایم ایچ جمالی کو فوری طور(سسپینڈ) کرکے حیسکو ہیڈکوارٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) کے دفتر میں رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents