Header Ads Widget

حیسکو (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر کی طرف سے حیسکو (لیڈی اسپورٹس پلیئرز) کو جنسی حراساں کرنے کا اہم انکشاف

 حیسکو جہاں اب خواتین کی عزتیں بھی محفوظ نہیں۔

بریکنگ نیوز۔۔۔ حیسکو (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹرعثمان میمن کی طرف سے 02 حیسکو (لیڈی اسپورٹس پلیئرز) کو حراساں کرنے کا اہم انکشاف۔ (گروپ ٹیم کو وائس نوٹ موصول)۔ لیڈی اسپورٹس اسٹاف کی آپس میں کی گئی باتیں سن کر سب نے کانوں پر ہاتھ رکھ دیئے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ بظاہر ایک شریف زادہ نظر آنے والا شخص حیسکو (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر عثمان میمن دراصل ایک جنسی بھیڑیا ہے۔ جو اپنے دفتر میں حیسکو (لیڈی اسٹاف) کو بلا کر ان سے طرح طرح کی فرمائشیں کر کے، جنسی لوازمات سے لطف اندوز ہونے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ گروپ ٹیم کو حیسکو کے اس شریف زادے کے بارے میں اس سے پہلے بھی شکایتیں موصول ہوتی رہیں۔ مگر گروپ ٹیم کے سامنے کسی نے بولنے کی جرئت نہیں کی۔

پہلی بار حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئر گریڈ-16 کی آفیس سپریٹینڈنٹ انیلا نظر اوعظمیٰ لال نے خاموشی توڑ دی اور (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر فائز عثمان میمن کی طرف سے (جنسی حراسگی) کا انکشاف کیا۔ لیڈی اسپورٹس اسٹاف نے آپس میں وائس نوٹ کے تبادلے میں جو باتیں کیں، وہ گروپ ٹیم کو بذریعہ (واٹس ایپ) ارسال کردی گئیں اور حیسکو (لیڈی اسپورٹس اسٹاف) کو (تحفظ و انصاف فراہم) کرنے کی اپیل کردی گئی اور بتایا گیا کہ کچھ لڑکیاں اس حیسکو (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹرعثمان میمن کے سامنے خود کو پیش بھی کرتی ہیں۔ جبکہ ساری ایک جیسی نہیں کچھ باپردہ باکردار اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ جو اس کی چال بازیوں میں نہیں آتیں، تو پھر یہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے پر اتر آتا ہے۔ مگر کیا کریں کہ حیسکو میں ایک عورت سے اس کے عورت ہونے کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ عورت اسٹاف کو کمزور سمجھ کر ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔ جنسی طور انٹرٹین نہ کرنے کی صورت میں انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے (تنخواہیں اور مراعات) سے محروم رکھاجاتا ہے۔ حیسکو لیڈی (اسپورٹس پلیئر) گریڈ-16 آفیس سپریٹینڈنٹ کیڈر کی عظمیٰ لال نے اپنے (واٹس ایپ وائس نوٹ) میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حیسکو میں کچھ افسران بظاہر شرافت کا لبادہ اوڑھ کر اپنی درندہ حرکات سے باز نہیں آتے اور جب مزاحمت کرو تو (بہن بیٹا) بول کر کسی دوسرے موقعے کی تلاش میں ہمیں تاڑ رہے ہوتے ہیں۔ عظمیٰ لال نے مزید انکشاف کیا کہ ایک دن تو بس اسٹاپ پر چھوڑنے کے بہانے حیسکو (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر عثمان میمن نے (بہن، بیٹا) بول کر راستے میں بس اسٹاپ تک اپنی گاڑی میں بدتمیزی اور جنسی حراسگی کی سنگین کوشش کی اور جب مزاحمت کی گئی، تو انتقامی کاروائی کرتے ہوئے 11 مہینے سے زائد عرصے کی اب تک تنخواہیں بند کروا رکھی ہیں اور ڈیوٹی نہ کرنے کا الزام لگا کر، الٹا (لیڈی اسپورٹس پلیئرز) کو ہی گناہگار ٹہرایا جا رہا ہے۔ عظمیٰ لال کے (وائس نوٹ) سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک دفعہ حیسکو ایچ آر اینڈ ایڈمن ڈائریکٹر عثمان میمن نے اپنے دفتر میں اکیلے بلاکر ہاتھ پکڑ لیا تھا اور شور مچانے پر ہاتھ چھوڑ دیا اور عثمان میمن کو حیسکو خواتین کو (جنسی حراساں) کرنے میں کچھ اور لوگ بھی سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ جن کا اس (وائس نوٹ) میں نام ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رکھیئے کہ یہ (تحریر اور واٹس ایپ وائس نوٹ) سننے والے ہم اور آپ سب لوگ بہن بیٹیوں والے ہیں، ہماری کچھ بہنیں اور بہو بیٹیاں حیسکو ہیڈکوارٹر میں کام کرتی ہیں اور اکثر ان کا حیسکو (ایچ آراینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر کے دفتر میں آنا جانا رہتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہیں آپ کی بہن، بہو بیٹی یا وائف کو بھی اسی طرح جنسی حراساں کیا گیا ہو؟ اور ردِ عمل میں اس نے اپنی اور اپنے خاندانی عزت کے خوف کی وجہ سے خاموشی اختیار کر لی ہو۔ آپ سب سے گذارش ہے کہ اپنی بہن، بہو، بیٹیوں اور وائف کو اس جنسی حوس پرست درندے عثمان میمن کے متعلق ضرور آگاہ کریں، تاکہ آپ کی عورتوں کی عزت و آبرو محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ حیسکو کے پورے سسٹم میں ہونے والی کتاہیوں کے متعلق وقتاً بوقتاً اکیلا شخص ایم ایچ جمالی اپنے فیوچر اور کیریئر کی پراہ کیئے بغیر بڑے حوصلے، ہمت اور جرئت سے لکھتا ہے۔ جو اپنے فیوچر اور کیریئر دونوں کو داؤ پر لگاکر حیسکو کے عزت و وقار اور بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے اور نہ صرف حیسکو میں ہونے والی بدعنوانیوں، عقربا پروری اور کرپشن پر کھل کر بمع ثبوت لکھتا ہے۔ بلکہ حیسکو اور ملازمین کو نقصان رسانے والوں کو ان کے کردار کا آئینہ بھی دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ حیسکو لائین مین اتحاد کے سربراہ صابر اقبال خٹک اور کچھ مخفی لوگ سرِ فہرست ہیں۔ جو حیسکو میں ہونے والی عقربا پروری، کرپشن اور بدعنوانی جیسے اہم موضوع کے متعلق مکمل ڈاکیومینٹ اور ثبوت کے ساتھ وقتاً بوقتاً شکایتی تحریریں درج کرتے رہتے ہیں۔ مگر معلوم نہیں کہ حیسکو کا یہ (نظم و ضبط) آخر کس نے یرغمال بنایا ہوا ہے؟ وہ کون ہے جو اتنا طاقتور ہے؟ جس نے عثمان میمن جیسے (وحشی اور جنسی درندوں) کو یہ اختیار دیا ہوا ہے۔ کہ جو کوئی لیڈی اسٹاف اس کے کمرے میں جائیں، تو وہ اس کو جنسی بھیڑیئے کی نظر سے گھورے اور موقعہ ملتے ہی اپنے جنسی حوس کا شکار بنا ڈالے۔ یاد رکھیں اتنے بڑے عظیم عہدے پر ایسے جنسی بھیڑیئے کے بیٹھنے سے ہم اپنی بہن بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں سمجھتے۔ لہٰذا اس غلیظ انسان کی حرکات کا فوری نوٹیس لیکر اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ تاکہ آئیندہ کسی کو یہ جرئت نہ ہو کہ وہ حیسکو (لیڈی اسٹاف) کو حراساں کرنے کی جرئت بھی کر سکے۔ اور اگر آج بھی ہم خاموش تماشائی بنے رہے، تو پھر ہماری خاموشی پر بھی رونے اور احتجاج کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنے قومی اداروں کے بقاء کی جنگ اب خود لڑنی ہوگی۔ تاکہ ملازمین کی عزت و نفس اور ہمارے قومی اداروں کا وقار اور (نظم و ضبط) برقرار رہے اور (عوام اور ملازمین) کا قومی اداروں پر اعتماد بحال رہے۔ جو اس وقت بری طرح سے کھو چکا ہے۔ حیسکو میں اختر علی رندھاوا جیسے بے باک نڈر اور دلیر چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی شدید ضرورت ہے۔ ورنہ تو عارضی طور ریحان حامد جیسے چور لٹیرے CEOs صاحبان آتے اور جاتے رہیں گے۔ حیسکو کا دیوالیہ نکلتا رہے گا اور کمپنی کی (مالی و معاشی) کشتی ایک دن تباہی کے کنارے بے یار و مددگارکھڑی ہوگی۔ لہذا گروپ ٹیم نئیں تعینات ہونے والے CEO حیسکو نور احمد سومرو صاحب سے یہ مطالبہ کرتی ہے، کہ فوری طور حیسکو میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا نوٹس لیکر ذمیداران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ تاکہ حیسکو کے وقار اور (نظم و ضبط) کو برقرار رکھا جائے۔

نوٹ: یاد رہے یہ تحریر اور (آڈیو واٹس ایپ وائس نوٹ) ایم ایچ جمالی Save HESCO Save Employees گروپ ٹیم کی طرف سے اپلوڈ کیئے جانے کے بعد، حیسکو (ایچ آراینڈ ایڈمن) ڈائریکٹرعثمان میمن اور ان کے حمایتی افسران اور کرپٹ مافیہ کی طرف سے حیسکو (لیڈی اسپورٹس پلیئرز ) اور سوشل میڈیا (گروپ ایڈمن) ایم ایچ جمالی کے خلاف کوئی بھی (ادارتی ڈسیپلنری کاروائی) کی جائے یا ذہنی، جسمانی یا کوئی حادثاتی نقصان پہچانے کی کوشش کی جائے۔ تو فوراً حیسکو (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر عثمان میمن، عمران شیخ، حیسکو مینجر (سول) عبدالمالک جمالی، حیسکو ڈپٹی مینجر (سروسز) علی خان جمالی اورSDO حیسکو (سول) ظفر سومرو کو اس کا ذمیدارٹہرایا جائے اور اس عمل کو جمالی اور لیڈی اسپورٹس پلیئرز کے خلاف انتقامی کاروائی کا حصہ سمجھا جائے اور ایسی کسی بھی کاروائی کی صورت میں (حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئرز) اور سوشل میڈیا (گروپ ایڈمن) ایم ایچ جمالی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ اس آڈیو (وائس نوٹ) کو بطور ثبوت رکارڈ پر رکھا جائے، تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آ سکے۔ شکریہ گروپ ٹیم حیسکو کو بچانا ہے تو ملازمین کو بچانا ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents