Header Ads Widget

نوابشاھ پریس کلب گذشتہ 10 سالوں سے 29 لاکھ روپے حیسکو کا مقروض

پھر کہتے ہیں حیسکو میں رکوری نہیں ہوتی۔ نوابشاھ پریس کلب 10 سالوں سے 29 لاکھ روپے حیسکو کا مقروض، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو سمیت اعلیٰ افسران رنگ و سرور کی محفلوں میں مصروف۔

04373130278800 نوابشاھ پریس کلب بقایہ جات: 389628 تین لاکھ نواسی 6 سو 28 روپے۔


04373130278801 نوابشاھ پریس کلب بقایہ جات: 2522719 پچیس لاکھ بائیس ہزار سات سو انیس روپے۔


ان اکاؤنٹ نمبرز کے بل چیک کرو۔ ٹوٹل ملا کر کوئی 29 لاکھ روپے سے زائد کا بل بنتا ہے، جو گزشتہ 10 سال سے جناب ایس ڈی او حیسکو سوسائٹی کو یاد نہیں آرہا کہ اس کی بھی رکوری کرنی ہے۔

جو غریب لوگوں کا 3000 تین ہزار بقایہ جات پر کنیکشن کاٹ دیتے ہیں۔ ان سے پوچھیئے یہاں پر کیوں خاموش ہیں؟ مطلب چور چور کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اور متعدد حیسکو افسران خود سب سے بڑے چور ہیں، جو اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے حیسکو کی بجلی اور معیشت کا سودا کر کے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اور ہمارا حیسکو روزانہ، ماہانہ اور سالانہ کروڑوں روپے کا قرضی ہوتا جا رہا ہے۔


اور حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمد سومرو صاحب اگر آپ میں جرئت ہے، تو اس نوابشاھ پریس کلب سے رکوری کروا کر دکھاؤ۔ ایس ڈی او کا شوکاز نکلوا کر دکھاؤ  ابھی تو اور مواد بھی ہے۔ ورنہ کمپنی سے استعفیٰ دیکر چلے جاؤ، یہ کمپنی چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے ۔

#Challenge_for_you 

نوابشاھ پریس کلب میں کتنے ایئر کنڈیشن چلتے ہیں؟ لوڈ کتنا ہے؟ ہر مہینے کتنے کی PC بنتی ہے  اور پھر میٹر ڈفیکٹ دکھا کر اس کی ریڈنگ کیسے غائب کردی جاتی ہے اور کیسے MCO کیا جاتا ہے اور ایس ڈی حیسکو سوسائٹی سے لیکر ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ اور سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ تک کو یہ جرئت نہیں کہ اس بل کی رکوری کرے اور کیوں کرے؟ آخر تحفظات کیا ہیں؟ یاد رہے کہ نوابشاھ پریس کلب نے رینٹ پر بلڈنگ ایک ہوٹل کو دی ہوئی ہے، جس کی ماہانہ انکم لاکھوں روپے میں ہے اس کے علاؤہ نوابشاھ ضلع کی لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے لیکر فیکٹریز اور ملز ماہانہ خرچہ دیتی ہیں اور حال ہی میں چند دن پہلے جناب ضیاء الحسن لنجار صاحب نے نوابشاھ پریس کلب آکر خود اپنے ہاتھوں سے 5000000 پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا ہے اور پچاس لاکھ روپے مزید آنے ہیں۔ مگر افسوس کہ یہ پریس کلب اور اس کی انتظامیہ اتنے غریب ہیں، کہ ان کی طرف حیسکو کے 2800000 اٹھائیس لاکھ روپے سے زیادہ بقایاجات دینے سے قاصر ہیں یا پھر من مانی ہے۔ کیوں کہ یہ نوابشاھ پریس کلب کے صحافی ہیں، اس لیئے نہ وہ بجلی کا بل دینگے، نہ گیس کا؟ 

تو ذرا سوچیئے یہ عوام کو کیا رلیف دیتے ہونگے۔ جو  (پریس کانفرنس) کا بھی تین 3000 ہزار سے 50000 پانچ ہزار روپے لیتے ہیں۔

#نوٹ: پریس کلب نوابشاھ کو کتنی گرانٹ ملی ہے اس کے متعلق رضوان تھیبو نے اپنی فیس بک آئی ڈی سے مورخہ 26 فروری 2022 کو ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں ضیاء الحسن لنجار صاحب ان کو 5000000 پچاس لاکھ روپے کا چیک دیتے ہوئے نظر آرہے ییں۔ جس کا اسکرین شارٹ ملاحظہ فرمائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents