Header Ads Widget

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں

بریکنگ نیوز۔۔۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے کرپٹ مافیہ ٹھیکیداروں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور ڈائریکٹر (ایچ آر اینڈ ایڈمن) عثمان میمن نے اپنی یاری نبھاتے ہوئے کروڑوں روپے ٹینڈرز اور (کرپشن اسکینڈلز) میں ملوث ظفر سومرو ایس ڈی او حیسکو (سول) کو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول (ڈویژن) کی اضافی چارج دیدی اور ایس ڈی او ہونے کے ناطے (فنانشل پاورز) سی ایم اینڈ او حیسکو کے حوالے کردیئے۔ اور موجودہ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ڈویژن) حافظ بدرالدین شیخ کو کارنر کی ایس سی ڈویژن میں کارنر کر لیا۔ مطلب ایک ایگزیکٹو انجنیئر کو ہٹا کر اس کی سیٹ پر ایک ایس ڈی او کو بٹھا دیا۔ جس پر پہلے ہی آڈٹ انکوائریاں اور غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے کے بغیر (فنانشل پاورز) ٹینڈر جاری کرنے کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد نے بھی ایسے ہی کیا تھا۔ 


مگر نور احمد سومرو نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو تعینات ہوتے ہی ظفر سومرو کو ہٹاکر، (میرٹ) کے مطابق ادارے میں موجود ایگزیکٹو انجنیئر حافظ بدرالدین شیخ کو پوسٹ کیا تھا۔ جس نے ظفر سومرو کے دور میں اکتوبر 2021 میں جاری کیئے گئے کروڑوں روپے کے (بوگس ٹینڈر کینسل) کرکے ادارے کو اتنا بڑا چونا لگانے سے بچا لیا تھا۔ مگر حیسکو سول ڈویژن کی کرپٹ (کانٹریکٹر مافیہ) نے اپنے لاکھوں روپے ڈوبتے ہوئے دیکھے، تو فوراً چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کو حافظ بدرالدین شیخ کے خلاف کان بھرنا شروع کیئے اور بالآخر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے کرپٹ مافیہ کنٹریکٹرز اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن  سفارشی اور رشوت خوری پر ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری کرنے میں ماہر ہے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور ایک کوالیفائیڈ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) ڈویژن بدرالدین شیخ کو ہٹاکر اس کی جگہ اپنے (ذات بھائی) جڑتو اور جونیئر ایس ڈی او حیسکو سول ظفر سومرو کو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ڈویژن) کی اضافی چارج دیکر میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ حیسکو کا بیڑا غرق کرنے میں نور احمد سومرو صاحب ریحان حامد سے بھی 02 ہاتھ آگے ہیں۔ حیسکو اینڈ حیسکو سول ڈویژن (خدا حافظ)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents