بریکنگ نیوز۔۔۔ حیسکو جی ایس او ڈویژن میرپور خاص میں ملازمین کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں ڈویژنل چیئرمین جی ایس او میرپورخاص کے کالے کرتوتوں بھانڈہ پھوڑ دیا۔ ملازمین نے کہا کہ دیگر ملازمین کی 08 سے 10 Journey پاس ہوتی ہیں۔ جبکہ ڈویژنل چیئرمین عارف ٹی اے ڈی اے پاس کروانے کیلئے اکاؤنٹنٹ اور ایف ڈی آفیس میں کمیشن دینے کا بہانہ بنا کر جب ہمیں 03 یا چار ٹی اے کٹھے ملتے ہیں ان میں سے 20 فیصد کمیشن کاٹ کر اپنا پیٹ بھر لیتا ہے۔
ملازمین نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائے کیوں کہ جتنا ٹی اے بل پاس ہوتا ہے اس سے کہیں کم رقم ہمارے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی ہے۔ ملازمین نے مزید بتایا کہ ہم زونل چیئرمین کو بھی یہ شکایت کر چکے ہیں تاہم لگتا ہے کہ پورا ٹبر کا ٹبر ہی چور ہے۔
یہ بھی کہا کہ ڈویژنل چیئرمین جی ایس او حیسکو میرپور خاص اپنے ایکسین کو بھی بیوقوف بنا لیتا ہے اور اپنی 15 سے 20 Journey بنا لیتا ہے جو پاس بھی ہو جاتی ہیں۔ اور ہم ملازمین کے ٹی اے سے کمیشن کے نام پر کرپشن الگ کرتا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔