بریکنگ نیوز۔۔۔ حیسکو پبلک ریلیشنز آفیسر کی پریس رلیز کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو پھلیلی کے علاقے میں (ہائی ٹینشن) لائین پر کام کرتے ہوئے نان فیٹل ایکسیڈنٹ اور بعد میں (فیٹل ایکسیڈنٹ) کا شکار ہونے والا اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد مورخہ 19 اپریل 2022 کو پکا قلعہ کے علاقے گلی نمبر:05 میں ٹرانسفارمر کی بحالی کا کام کر رہے تھے۔ کہ اچانک ان کو ہائی ٹینشن لائین سے کرنٹ لگا اور وہ پول سے لٹک گئے۔ جس کے بعد فوری دیگر لائن اسٹاف کی مدد سے اسرار احمد بریکنگ نیوز۔۔۔ آپریشن سب ڈویژن حیسکو پھلیلی کے علاقے میں (ہائی ٹینشن) لائین پر کام کرتے ہوئے نان فیٹل ایکسیڈنٹ اور بعد میں فیٹل ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے والے اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد لائین مین کو طبی امداد کیلئے فوری ہاسپیٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز حضرات نے ملازم کو کراچی پٹیل ہاسپیٹل منتقل کرنے کا مشورا دیا۔ جس کے بعد اسرار احمد کو پٹیل ہاسپیٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز حضرات نے ضروری علاج معالجے اور جسم کے ناکارہ اعضاء کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد کا ایک ہاتھ مکمل ضایع ہوچکا ہے اور کندھے، پیٹ اور ران اور ٹانگ پر ہائی ٹینشن لائین کی آگ نے اپنا اثر دکھایا ہے۔
اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد کو جب وارڈ میں لایا گیا تو وہ اپنی حالت دیکھ کر بار بار بے ہوشی کے دورے پر رہے تھے اور پھر بالآخر مؤرخہ جمعرات 20 اپریل 2022 کو وہ پٹیل ہاسپیٹل میں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
اور ہمارا ادارہ ایک ٹیکنیکل اسسٹنٹ لائین مین سے محروم ہوگیا۔ ایک خاندان اپنے کفیل سے محروم ہوگیا۔ ماں باپ بھائی، بہن، بیوی اور بچوں سمیت ایک خاندان عید سے پہلے اتنے بڑے حادثے کا صدمہ لیتے ہوئے نڈھال ہوگیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔