ویب ڈیسک سلام آباد: ملک میں بجلی کی پیدوار نہ بڑھ سکی اور شارٹ فال 8 ہزار 500 میگا واٹ سے بڑھ گیا۔
بلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی، ملک بھرمیں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری،ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام پریشانی کا شکار ہو گئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 400 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے۔ جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ اور مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 16 میگاواٹ ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔