Header Ads Widget

مزدوروں کے عالمی دن مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والا خود اپنے روزگار کی جنگ ہار گیا

 ویب ڈیسک نوابشاھ: مزدوروں کے عالمی دن حیسکو کمپنی کے دفاع میں کھڑا ایک حوصلہ مند نوجوان علم و شعور سے ہم کنار اور ضمیر فروشی سے پاک حیسکو مزدوروں کے حقوق کی ترجمانی کرنے اور حیسکو مزدوروں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والا ایم ایچ جمالی، جس کو سوشل میڈیا کا (کنگ) کہا جاتا ہے۔ جو حیسکو میں کرپشن، عقرباء پروری، کچھ نام نہاد افسران کی طرف سے حیسکو لیبر اسٹاف کی روزانہ تنزلی اور حیسکو لائین اسٹاف کو بلاوجہ تنگ کرنے والے اور ادارے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے افسران کو نومبر 2017 سے سوشل میڈیا پر بے نقاب کر رہا تھا۔ 


اور اس دوران اس شخص نے بڑی تکلیفیں دیکھیں ٹرانسفر پر ٹرانسفر اور سسپینشن کے دوران بھی ٹرانسفر پوسٹنگ تنخواہیں الاؤنس اور ایک معمولی کلرک کی نوکری مشکل سے 30000 تیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ 10 سال سروس جو ادارے میں ہر طرح کی نا اہلی کی نشاندہی کر کے اپنے بالا افسران کو بتاتا، وہ یہ بتاتا کہ فلاں جگہ حیسکو کع لاکھوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے۔ فلاں آفیس میں فیول، پٹرول کی مد میں جعلی لاگ بک بھرے جا رہے ہیں اور لاکھوں روپے ماہانہ حیسکو کو جعلی لاگ بک پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں شدید مالی نقصان دیا جا رہا ہے فلاں آفیس میں لاکھوں روپے کے جعلی ٹی اے سے بل بنائے جا رہے ہیں۔ فلاں دفتر میں میں کچھ افسران اور ملازمین حیسکو صارفین سے جائز کام کے بھی ناجائز پیسے وصول کر رہے ہیں رشوت کا بازار گرم ہے۔ اور پھر حیسکو اسٹاف کے مسائل لائین اسٹاف کی مشکلات اس کے سوشل میڈیا گروپ/ پیج پر دیکھتے دیکھتے 3300 سے زائد میمبر ہوگئے جو روزانہ اس کی پوسٹوں پڑھتے اور سراہتے اور کچھ تنقید بھی کرتے۔ تنقید وہ کرتے جن عناصر کے خلاف جمالی لکھتا، اور ایسے عناصر سے ایم ایچ جمالی کو دھمکیاں بھی ملتیں تو کہیں سودیبازی ڈیل کی آفر بھی ہوتیں۔ مگر شاباش ہے اس نوجوان کو اپنا ضمیر بیچنے کے بجائے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھتا رہا اور یہ معاملہ تب انتہا کو پہنچا جب اس نے 02 سب سے بڑی خبریں اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپلوڈ کیں، جن میں سے ایک  تصدیقی انفارمیشن نیوز یہ تھی کہ اکتوبر 2021 میں ایک جعلی ایس ڈی او سول ظفر سومرو کے ذریعے حیسکو افسران کے بنگلوز کی رپیئر اور مینٹیننس کے نام پر واپڈا SOP کے خلاف  لاکھوں روپے کے ٹینڈر جاری کرکے حیسکو افسران کے فرمائشی پروگرام پر انتہائی لگژری قسم کے ماربل ٹائل، اور فینسی  اسٹرکچر سے حیسکو افسران کے متعدد بنگلوز کو بلکل ایک نئی۔ لگژری اسٹائل بنگلور کی طرح تیار کیا گیا، جس کی اس نے نومبر 2021 میں تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری کردیں یہ معاملہ تب اور زیادہ سنگین ہوگیا کہ جب حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئرز کو حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی طرف سے حراساں کرنے کا انکشاف بھی اپنے پیج پر کیا اور حیسکو خواتین کی جنسی حراسمینٹ کے متعلق آپس میں کی گئی گفتگو کو سوشل میڈیا پیج پر وائرل کیا گیا۔

جس کے بعد جمالی کو ایک کے بعد دوسری Departmental Punishment  دینے کیلئے حیسکو افسران اور ان کے واٹھوں کا ایک گروہ اچانک سرگرم ہوگیا اور بالآخر ایم ایچ جمالی کو 03 مہینے 20 دن جبری سسپینڈ کر کے حیسکو ہیڈکوارٹر میں اٹیچ کرنے کے بعد دوبارہ بحال کرکے پوسٹنگ دیکر اور یکم اپریل 2022 کو نوکری سے ہی برطرف کردیا۔ جس میں اہم کردار ایم ایچ جمالی کے کچھ اپنی کمیونٹی کے افسران اور دیگر افسران نے ادا کیا اور یہ آرڈر جاری کرنے والا افسر حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن تھا۔ جس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کروانے اور انکوائری کروانے کے بجائے خود کو سچا ثابت کرنے کے بجائے ایم ایچ جمالی کو نوکری سے برطرف کر کے یہ ثابت کردیا کہ #ایم_ایچ_جمالی نے جو لکھا تھا۔ وہ بلکل سچ تھا اور درست تھا۔ ایم ایچ جمالی کو نوکری سے برطرف کرنے کیلئے حیسکو چیف نور احمد سومرو سے خصوصی طور منظوری لے لی گئی اور اس طرح حیسکو مزدوروں کی آواز بننے والے ایک حیسکو ایسٹبلشمنٹ کلرک اور ٹریڈ یونینسٹ ایم ایچ جمالی کو نوکری سے برطرف کرکے اس کو بے روزگار کر کے دیگر حیسکو مزدوروں کو حراساں کیا گیا اور خبردار کردیا گیا کہ جمالی کی طرح کو بھی ادارے میں ہونے والی کرپشن اور مینجمنٹ کی طرف سے حیسکو مزدوروں سے کیئے جانے والے ناروا سلوک پر لکھنے یا بولنے کی جرئت کریگا اس کو جمالی کی طرح نوکری سے برطرف کردیا جائیگا۔ 


مگر حیسکو مینیجمینٹ کی بھول ہے کہ وہ مزدوروں کے آواز کو بند کر دیں گے جمالی نے جرئت کر کے حیسکو میں اپنا ایک الگ نام اور مقام بنایا اس نے دیگر حیسکو مزدوروں کو سکھایا کہ اپنے حق کیلئے ڈرنے کے بجائے لڑو، اپنے حق لینے کیلئے ہر طرح کا طریقہ اپناؤ اور خود میں جرئت اور خودداری پیدا کرو نہیں تو شرمساری تم لوگوں کو مار دیتی یہ ظلم و جبر کی زنجیریں توڑ کر اپنے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہو جاؤ۔ آج ہماری یہ (تحریری پوسٹ) اس حیسکو کے دفاع میں لڑنے والے سپاہی اور اپنے مزدوروں کے حقوق کی بات کرنے والے سپاہی ایم ایچ جمالی کے نام ہے جس پر ہم تمام مزدوروں کو فخر ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents