بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق عوام اور صارفین کے بعد اب پاک آرمی افسران نے بھی
حیسکو کی ناقص کارکردگی سے متعلق سوالات؟ اٹھائے ہیں اور اعلیٰ افسران کو اپنی شکایات سے آگاہ کیا ہے۔
مورخہ: 29 اکتوبر 2024 کو گیریسن انجنیئر آرمی کینٹ حیدرآباد کی جانب سے اپنے اعلیٰ افسران سمیت حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد کو جاری کیا گیا، ایک آفیشل لیٹر سامنے آیا ہے۔ جس میں گیریسن انجنیئر آرمی کینٹ حیدرآباد نے حیسکو انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
لیٹر کے متن میں لکھا گیا ہے، کہ ملٹری انجنیئرنگ سروس پورے حیدرآباد میں بجلی سپلائے فالٹ اور دیگر الیکٹرک معاملات کی ذمہ دار ہے۔ مگر جب بھی کوئی شٹ ڈاؤن فالٹ ہوتا ہے، تو کمیونیکیشن آلات کا آپس کا مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے شدید نیشنل سیکیورٹی رسک ہوتا ہے۔ اعلیٰ افسران کی جانب سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ گذشتہ تین مہینوں کے دوران اگست سے لیکر ستمبر 2024 تک حیسکو کے متعلقہ افسران نے کسی بھی طرح کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کرنا ضروری نہیں سمجھا۔
ابھی حال ہی میں مورخہ 20 اکتوبر 2024 کو بھی ایسا ہی ہوا اور ہمیں متعلقہ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو صدر، ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو گاڑی کھاتہ اور سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کی جانب سے اس طرح کی معلومات تک نہیں دی گئی۔
ہائی ٹینشن لائن پر اگر کہیں کوئی فالٹ ہوتا ہے، تو زیادہ سے زیادہ 20 منٹ میں ٹھیک کیا جاتا ہے اور سپلائی بحال کی جاتی ہے۔ مگر یہاں تو 09 نو گھنٹے گذر جاتے ہیں، پھر بھی بجلی سپلائی بحال نہیں ہوتی؟
لہٰذا متعلقہ ماتحت حیسکو افسران کو ہدایت جاری کی جائے، کہ آئیندہ اس طرح کے کسی بھی فالٹ اور لوڈشیڈنگ سے متعلق گیریسن انجنیئر آرمی کینٹ حیدرآباد کو مطلع کریں، تاکہ بالا افسران کو وقت پر آگاہ کیا جا سکے۔
اس آفیشل لیٹر کے حیسکو ہیڈکوارٹر میں رسیونگ ہونے بعد، متعلقہ حیسکو افسران میں ہلچل مچ گئی ہے اور حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر روشن اوٹھو کی اپنی کارکردگی بھی سوالیہ نشان؟ بن گئی ہے۔ 16 سے 18 گھنٹے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کرکے یونٹ اور لائن لاسز بچانے کا حیسکو چیف کا یہ ڈرامہ اب ڈراپ سین بن گیا ہے۔ لہٰذا حیسکو چیف سمیت حیسکو انتظامیہ کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزارتِ توانائی کی جانب سے بھی اس معاملے پر حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد روشن اوٹھو صاحب کی اچھی کلاس لی گئی ہے اور حیسکو چیف روشن اوٹھو کی ناقص کارکردگی، ریکوری ٹارگیٹ پورے نہ کرنے پر وزارتِ توانائی کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے اور روشن اوٹھو کو حیسکو چیف کے عہدے سے ہٹانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔